مائکروفکشن.... بھوکے ننگے

دھڑا دھڑ تالے لگائے جارہے تھے... سب لوگ بہت خوش تھے

جیسے برسوں کی تمنا پوری ہونے جارہی ہو

کوئی واہ واہ کوئی مبارکاں کوئی سٹھو کیو تو کوئی سیی دہ جیسے الفاظ سے مسرت بکھیرتا دکھائی دے رہا تھا.

ہر طرف جشن کا سماں تھا لیکن ساتھ ہی عجیب گومگو کی کفیت طاری تھی

کیونکہ چار کروڑ بھوکے ننگے ذہنوں میں پلنے والی سوچ اب بھی آزاد تھی

جسے دنیا کے کسی بھی تالے سے سیل کرنا محال تھا...!
علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 107362 views کالم نگار/بلاگر.. View More