کیا آپ ٹینک خریدنا پسند کریں گے؟

اگر آپ سے کوئی یہ پوچھے کہ کیا آپ فوجی ٹینک یا اسلحہ بردار گاڑیاں یا پھر مکمل جنگی لباس خریدنا پسند کریں گے؟ تو یقینا آپ سوال پوچھنے والے کو پاگل تصور کریں گے- لیکن جناب اگلے ماہ یہ تمام سوالات حقیقی معنوں میں لوگوں سے پوچھے جائیں گے-
 

image

جی ہاں اگلے ماہ ایک فرانسیسی میوزیم اپنے ہاں رکھے جنگِ عظیم دوئم کے 40 ٹینک٬ اسلحہ بردار گاڑیاں٬ جنگی لباس اور دیگر جنگی ساز و سامان فروخت کرنے والا ہے-

Cherbourg کے قصبے Catz میں واقع The Normandy Tank نامی میوزیم نے یہ تمام تاریخی اشیاﺀ فروخت کرنے کا فیصلہ حال ہی میں کیا ہے جس کے بعد یہ میوزیم کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا جائے گا-
 

image


اس میوزیم کو بند کرنے کی وجہ یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں قابلَ ذکر کمی ہے- فرانس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملوں کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں بتدریح کمی واقع ہورہی ہے-

میوزیم کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے فوجی ساز و سامان میں ٹینک٬ جیپیں٬ موٹر سائیکل اور جنگی طیارے شامل ہیں اور ان میں سے بیشتر اشیاﺀ استعمال کے قابل بنائی بھی جاسکتی ہیں-
 

image

یہ انوکھی نیلامی 18 ستمبر 2016 کو کی جائے گی اور میوزیم کے مالکان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس نیلامی میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی-

اس نیلامی میں پیش کیا جانے والا سب سے بیش قیمت آئیٹم 1944 کا حقیقی M4 Sherman ٹینک ہے جس کی مالیت تقریباً ڈھائی لاکھ سے چار لاکھ تک ہوسکتی ہے-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The ultimate boys' toys will go under the hammer next month with 40 tanks and armoured vehicles which took part in D-Day, mannequins in full battle dress and masses of World War II paraphernalia up for sale.