کلائمیٹ گیٹ‘ ای میلز پر تحقیقات

برطانوی ماہرین نے سرکاری طور پر ’کلائمیٹ گیٹ‘ افیئر پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ماہرین جن کی سربراہی سرمویئر رسل کر رہے ہیں اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ برطانیہ کے کلائمیٹ ریسرچ یونٹ (سی آر یو) کی ای میلز کس طرح ویب سائیٹ پر شائح ہوئیں؟

ماہرین اس بات کو بھی مدِنظر رکھیں گے کہ آیا تحقیق کاروں کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میلز نے سائنٹفیک پریکٹس پر اثر انداز ہونے کی کوششں تو نہیں کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ابتدائی رپورٹ رواں برس موسم بہار تک پیش کر دیں گے۔

سر مویئر رسل جو سکاٹ لینڈ بورڈ آف جوڈیشل اپوائنمنٹ کے سربراہ بھی ہیں نے انکوائری کے آغاز کے موقع پر کہا ’ہم اپنی مرضی کے مطابق تحقیقات کرنے میں آزاد ہیں‘۔

سی آر یو یونٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر فل جونز نے انکوائری شروع ہونے کے خلاف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اپنے ڈیٹا کی درستگی پر قائم ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں سائنسدانوں اور سی آر یو کے عملے میں جو یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیہ میں مقیم ہے، کے درمیان ایک ہزار پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا اور یہ پیغامات اپنے دستاویزات سمیت انٹرنیٹ پر شائع ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ سی آر یو دنیا میں موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے حوالے سے اہم ترین ڈیٹا کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

سی آر یو یونٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر فل جونز نے انکوائری شروع ہونے کے خلاف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ڈیٹا کی درستگی پر قائم ہیں۔

یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیہ نےسرمویئر رسل کوگزشتہ برس دسمبر میں چوری ہونے والی ای میلز کے الزامات سامنے آنے کے بعد انکوائری افسر تعینات کیا تھا۔

چوری ہونے والا ڈیٹا ایک سو ساٹھ میگا بائٹس پر مشتمل ہے اور یہ ایک ہزار ای میلز اور تین ہزار دستاویزات پر مشتمل ہیں۔

پینل اس امکان پر بھی تفتیش کرے گا کہ آیا یہ یونٹ اطلاعات کی آزادانہ رسائی کی درخواستوں پر عملدرآمد کرنے میں ناکام تو نہیں رہا۔
bashir
About the Author: bashir Read More Articles by bashir: 26 Articles with 60871 views i m honestly and sensory.. View More