برازیل میں دل دہلا دینے والا اسٹنٹ

برازیل میں ایک شخص نے بلند و بالا چٹان کے کنارے سے صرف پاؤں کے سہارے الٹا لٹک کر سب کو حیران کردیا جبکہ یہ ایک انتہائی خوفناک کارنامہ تھا- یہ سب کچھ کیسے ممکن ہوا اور یہ شخص کون تھا؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں-
 

image

یہ دل دہلا دینے والا اسٹنٹ برازیل کے علاقے Rio de Janeiro کے پولیس آفیسر Luiz Fernando Candeia نے سرانجام دیا- اور اس خوفناک اسٹنٹ کے دوران انہوں نے کسی قسم کے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے-

27 سالہ پولیس آفیسر نے یہ کارنامہ اپنے ایک دوست کی مدد سے برازیل کی Pedra Da Tartaruga نامی چوٹی کے کنارے پر سمندر سے 300 فٹ کی بلندی پر صرف پاؤں کی مدد سے الٹا لٹک کر سرانجام دیا-

Candeia کا کہنا ہے کہ “ اس مخصوص پوزیشن میں لٹکنے کے لیے میں نے رسی کا استعمال کیا٬ لیکن مجھے رسی کے ٹوٹنے کا خوف بھی تھا مگر میں اس اسٹنٹ میں کامیاب ہوگیا“-
 

image


“ اس کارنامے کے لیے ایک مضبوط اور“ طاقتول دل کی ضرورت ہوتی ہے- میرے دوست نے مجھے واپس چٹان کے اوپر آنے میں بھی مدد فراہم کی“-

YOU MAY ALSO LIKE:

This is the terrifying moment an adrenaline junkie used only his feet to hang upside down off a cliff edge in Brazil. The stomach-churning picture shows Luiz Fernando Candeia dangling off a ledge at Pedra Da Tartaruga, without any safety gear or protection.