زیرہ جو سب کو زِیر کر دے

زیرہ کو انگریزی زبان میں Cumin کہا جاتا ہے اور یہ پاکستانی کھانوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ پلاؤ٬ کڑی یا پھر رائتہ وغیرہ- لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ زیرہ متعدد طبی فوائد کا بھی مالک ہے اور کئی بیماریوں کو اپنے خواص کے ذریعے زِیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو زیرے کے چند قیمتی طبی فوائد سے آگاہ کریں گے-
 

image


نظامِ ہضم اور پیٹ کے مسائل:

یہ چھوٹا سا زیرہ جسم میں موجود جذب کرنے کے عمل کو مضبوط بناتا ہے- یہ جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے- یہ پیٹ کے اپھارہ پن کو ختم کرتا ہے- زیرے کی چند چمچ کھانے سے آپ پیٹ کی تکالیف سے دور رہ سکتے ہیں- 1 چائے کا چمچ زیرہ ایک گلاس پانی میں ابال کر پینے سے کئی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں-

image


خون اور آئرن کی کمی:
زیرہ میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے٬ 100 گرام زیرہ 66 ملی گرام آئرن پر مشتمل ہوتا ہے- دو سے تین چمچ کھانے سے آپ کی ایک دن کی آئرن کی مطلوبہ مقدار پوری ہوجاتی ہے- اور یوں آئرن کی کمی کی علامات اور وہ طبی حالتیں دور ہوجاتی ہیں جو اس کی وجہ سے ہوتی ہیں جیسے کہ تھکن٬ سستی٬ چکر آنا اور توانائی کی کمی وغیرہ-

image


وزن میں کمی کے لیے بہترین:
ماہرین کے مطابق روزانہ ایک چمچ زیرہ کھانے سے آپ اپنا وزن باآسانی کم کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی جسم کی چربی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے- کھانے کے بعد ایک پیالہ دہی میں ایک چمچ زیرہ چھڑک کر کھائیے-

image


معیاری نیند:
بہترین عملِ انہضام گہری نیند کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ زیرہ ان دونوں ہی حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- زیرہ میں melatonin نامی مادے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کا براہ راست تعلق نیند کے نظام سے ہوتا ہے- اگر آپ کو پرسکون نیند میسر نہیں ہے تو اپنے رات کے کھانے میں زیرہ کا زیادہ استعمال کیجیے- سونے سے قبل مسلے ہوئے 2 سے 3 کیلوں کے ساتھ زیرہ مکس کر کے کھانے سے بھی گہری نیند آتی ہے-

image


سانس کے امراض:
سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیرہ ایک مثالی غذا اور دوا کی حیثیت رکھتا ہے- بالخصوص دمے کے مریضوں کے لیے یہ انتہائی بہترین واقع ہوا ہے-

image


ذیابیطیس سے بچاؤ:
زیرہ خون میں شکر کی سطح کو مناسب سے رکھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- زیرہ ذیابیطیس کے مریضوں کے لیے بھی ایک بہترین دوا کا کام دے سکتا ہے- ذیابیطیس کے مریضہ زیرہ پانی میں شامل کر کے ابالیں اور اس کے بعد چھان کر پی لیں- زیرے سے تیار یہ چائے ان مریضوں کے لیے بےپناہ فائدہ مند ثابت ہوگی-

image


بڑھتی عمر کے اثرات:
زیرہ میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو کہ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے جیسے کہ جھریاں پڑنا٬ عمر کے ساتھ ساتھ جلد پر پڑنے والے دھبے یا پھر جلد کا لٹکنا وغیرہ- اس کے علاوہ زیرہ قبل از وقت عمر کے بڑھنے کی علامات کی روک تھام بھی کرتا ہے- غرض کہ زیرہ میں ایسے اجزاﺀ پائے جاتے ہیں جو کہ انسان کو ایک خوبصورت جلد مہیا کرتے ہیں-

image

خارش اور جسم کی گرمی:
اگر آپ جلد کی خارش اور جسم کی گرمی سے پریشان ہیں تو ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑا سا زیرہ شامل کریں اور اس پانی سے نہائیں٬ آپ خود کو تروتازہ اور پرسکون محسوس کریں گے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Cumin (otherwise called zeera) is a heavenly zest that is used to season an assortment of dishes. You may not understand how regularly you eat it, however, it is always an unavoidable ingredient in Pakistani dishes, be it Pulao, curry or even Raita. Besides being a delightful herb, zeera has various medical advantages that make it a must for your herb rack at home.