پاگل پن یا بہادری٬ بغیر پیراشوٹ ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ

امریکی اسکائی ڈائیور لوک آکینز (Luke Aikins) نے ہزاروں میٹر کی بلندی سے بغیر کسی پیراشوٹ اور ونگ سوٹ کے خوفناک چھلانگ کر دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے- مسٹر لوک زمین پر لگائے گئے ایک بہت بڑے جال پر اترے- اس خوفناک چھلانگ کو فوکس ٹی وی نے براہ راست نشر بھی کیا-
 

image

مسٹر لوک فلموں کے لیے اسٹنٹ بھی کرتے ہیں نے اس خوفناک چھلانگ کے لیے کیلیفورنیا کی Simi نامی وادی میں ڈیڑھ سال تک پریکٹس کی ہے- انہوں نے یہ چھلانگ ہوائی جہاز کے ذریعے 7600 میٹر کی بلندی سے لگائی-

اس خوفناک چھلانگ کے لیے حفاظتی اقدامات کے طور پر نہ تو پیراشوٹ کا استعمال کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کے وِنگ سوٹ کا-

42 سالہ لوک اب تک 18 ہزار سے زائد اسکائی ڈائیونگ جمپس لگا چکے ہیں اور واشنگٹن میں اسکائی ڈائیونگ اسکول چلاتے ہیں-
 

image


اس تمام عرصے میں انہوں نے صرف 30 مواقعوں پر ایمرجنسی شوٹ استعمال کیا ہے- لوک ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر پائلٹ بھی ہیں اور انہوں نے اپنی پہلی چھلانگ صرف 12 سال کی عمر میں لگائی تھی-

YOU MAY ALSO LIKE:

American Luke Aikins has leapt into the void at 7,600 metres with no parachute or wingsuit, becoming the first skydiver in the world to land safely on the ground in a net. Mr Aikins — who has done movie stunts — spent a year-and-a-half preparing the death-defying feat, plummeting at 193 kilometres per hour in Simi Valley, California.