پاکستان کے خوبصورت اور حسین پرندے - حصہ دوئم

پاکستان کو اﷲ تعالیٰ نے بے پناہ خوبصورتی اور حسن سے نواز رکھا ہے اور ہم انسان اس خوبصورتی کی انتہا کا تصور بھی نہیں کرسکتے- پاکستان میں متعدد ایسے خوبصورت پرندے بھی پائے جاتے ہیں جو ہمارے ملک کے حسن میں اضافے کا باعث ہیں- پاکستان کے ساحلوں٬ جنگلات اور پہاڑی خطوں میں متعدد ایسے حسین اور دلکش پرندے پائے جاتے ہیں جو دنیا بھر میں یا تو نایاب ہیں یا پھر وہاں ان کی نسلیں معدومی کا شکار ہورہی ہیں- ایسے ہی چند رنگا رنگ اور خوبصورت پرندوں ذکر ہے ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں- پاکستان کو ان جادوئی پرندوں کا گھر بھی قرار دیا جاسکتا ہے- واضح رہے کہ اس آرٹیکل کا پہلا حصہ چند روز قبل شائع کیا جاچکا ہے جس کا لنک اس آرٹیکل کے اختتام پر موجود ہے-
 

Pied Kingfisher
یہ ایک شور مچانے والا پرندہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پانیوں کے نزدیک پائے جانے والے اس پرندے کو نظرانداز کرنا مشکل ہے- یہ پرندے جوڑوں کی شکل میں اڑتے ہیں- اور یہ ہمیشہ مچھلیوں کی تلاش میں رہتے ہیں-

image


Blue Capped Rock Thrush
یہ خوبصورت پرندہ بھارت میں ہمالیہ کی چوٹیوں پر پایا جاتا ہے لیکن موسم سرما کے دوران ہجرت کر کے پاکستان آجاتا ہے- یہ بلندیوں کا شوقین ہے اسی لیے بلند درختوں پر اپنا گھر بناتا ہے- اور اسی شوق کی وجہ سے اسے دیکھنا بھی مشکل ہوتا ہے-

image


White-Capped Redstart
یہ پرندہ ایشیا بھر میں پایا جاتا ہے اپنے لال اور سر پر موجود سفید رنگ کی وجہ سے دوسروں سے منفرد دکھائی دیتا ہے- اگرچہ یہ اب بھی عام ہے لیکن قدرتی مسکن کی محرومی کی وجہ سے ان کی تعداد میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے-

image


Oriental White Eye
یہ پرکشش پرندہ جنگلات اور دلدلی علاقوں میں پایا جاتا ہے جبکہ اس کا سنہرا رنگ اور اس کی آنکھوں کے گرد سفید دائرے اسے شاندار بناتے ہیں- یہ پرندہ پاکستان میں کراچی اور بلوچستان کے دلدلی حصوں کے قریب پایا جاتا ہے-

image


White Throated Kingfisher
یہ کنگ فشر درختوں میں پائے جاتے ہیں اور چوہوں کو اپنی غذا بناتے ہیں- یہ پرندے قدرتی طور پر ایک ہی جگہ رہتے ہیں لیکن ایک ہجرت کرتے بھی ہیں تو بہت تھوڑے فاصلے تک-

image


Demoiselle Crane
یہ پرندے موسمِ سرما میں چین اور ہمالیائی خطوں سے ہجرت کر کے پاکستان آ جاتے ہیں- یہ بہت بڑے جھنڈ کی صورت میں ایک سے دوسرے مقام کی جانب سفر کرتے ہیں- ان کی لمبی گردن اور سرخ آنکھیں انہیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بناتی ہیں-

image


Pallas’s Fish Eagle
یہ عقاب پہاڑی خطوں میں پایا جاتا ہے- اگرچہ اس عقاب کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے لیکن موسمِ سرما کے دوران یہ پرندہ بھی اپنا کچھ وقت پاکستان کے شمالی علاقوں میں گزارتا ہے-

image

Indian Golden Oriole
یہ خوبصورت پرندہ بلوچستان کا رہائشی ہے اور یہ اپنی رہائش کے حوالے سے زیادہ تنک مزاج نہیں ہوتا- یہ لوگوں کو زیادہ پسند نہیں کرتا اور ایسے صحرائی علاقوں میں اڑتا پھرتا ہے- تاہم آپ کو اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اس کو پکڑنا پڑے گا-

image

Little Egret
یہ پرندہ پاکستان کی جھیلوں وغیرہ میں دیکھا جاسکتا ہے- یہ فطرتی طور پر ایک شکاری پرندہ ہے اور کم پانی میں شکار کرتا ہے- اس کا شکار عام طور پر مچھلیاں اور چوہے ہوتے ہیں-

image

Black Bulbul
یہ بلبل پاکستان کے ہمالیائی خطوں کے نزدیک پائی جاتی ہے- یہ اپنے شاندار گانے کی وجہ سے جانی جاتی ہے- ان پرندوں میں ان کی مادہ اور نر مل کر اپنا گھونسلہ تعمیر کرتے ہیں اور یہ عمل ہی ان کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے-

image
 

Click Here For Part-I

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is blessed with so much beauty that it is almost unimaginable that we should have to look anywhere else. The rarest and most exotic birds in the entire world grace our shores. Some have disappeared over time due to loss of natural habitat, while others continue to drop in from time to time, bringing with them their magnificent melange of colors and unique features for us to savor.