پاکستانی ہیکر دنیا کا تیسرا بہترین bug hunter اور آمدنی؟

ایک پاکستانی ہیکر کو دنیا بھر کے کمپیوٹر پروگراموں یا سسٹم میں سب سے زیادہ نقص یا خرابی دریافت کرنے والے تین سرفہرست ماہرین (bug hunter) میں تیسرے نمبر پر شامل کرلیا گیا ہے- ملتان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ شاہ میر دنیا کے 11ویں بہترین ہیکر بھی ہیں-
 

image

انہیں یہ اعزاز دنیا کی 300 سے زائد کمپنیوں کے کمپیوٹر پروگراموں یا سسٹم سے نقص دریافت کرنے کے بعد حاصل ہوا ہے- ان کمپنیوں میں دنیا مقبول ترین کمپنیاں٬ فیس بک٬ ٹوئیٹر٬ مائیکرو سوفٹ٬ گوگل اور یاہو بھی شامل ہیں-

ان کمپنیوں کے مختلف پروگرام میں سے یہ نقص یا خرابیاں گزشتہ دو سال کے دوران دریافت کیے گئے-

اس عرصے کے دوران شاہ میر نے اپنی اس منفرد صلاحیت کی بدولت ان کمپنیوں سے 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی آمدنی بھی حاصل کی جو کہ پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ کروڑ روپے بنتے ہیں-
 

image


شاہ میر اس وقت بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کے علاوہ پاکستان کے ان منصوبوں کے انچارج بھی ہیں جو پاکستان میں سائبر حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جاری ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistani hacker has been ranked the third most accomplished bug hunter in the world by Dark Reading, a cyber security news site. A Multan native, Shahmir Amir has also been dubbed the 11th most top-rated hacker in the world by HackerOne, a vulnerability disclosure company in California.