40 سگریٹ روزانہ پینے والا بچہ آج کیسا ہے؟ حیران کن تبدیلی

میڈیا لوگوں کی زندگیوں پر منفی اور مثبت دونوں طرح کے اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس حوالے سے انتہائی طاقتور کردار ادا کرسکتا ہے- تاہم ہم میڈیا کے جس کردار کا ذکر کرنے جارہے ہیں اس نے ایک تمباکو نوشی کے عادی بچے کی زندگی پر انتہائی مثبت اترات مرتب کیے ہیں-
 

image

اگر آپ کو یاد ہو تو کچھ عرصہ قبل انٹرنیٹ پر ایک خبر بہت زیادہ چھائی ہوئی تھی جو انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے بچے کے حوالے سے تھی جو تمباکو نوشی کی عادی تھا اور روزانہ 40 سگریٹ پیتا تھا-

جی ہاں میڈیا کو Ardi Rizal نامی بچے کی اس بری عادت کے بارے میں خود بچے کے والدین نے آگاہ کیا تھا- اور اس موقع پر میڈیا کی مداخلت نے آج بچے کی زندگی تبدیل کر کے رکھ دی ہے-

8 سال کے عرصے میں اس بچے نے تمباکو نوشی کی بری عادت سے چھٹکارا حاصل کرلیا- اس کامیابی کا سہرا میڈیا اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے سر بھی ہے جنہوں نے اس تبدیلی کی ذمہ داری اٹھائی اور بچے کا علاج شروع کیا-

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا کیونکہ یہ بچہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے بعد کھانے کی عادت میں مبتلا ہوگیا تھا- سگریٹ نوشی کی لت کے خلاف جنگ کرنے کی کوشش میں، یہ بچہ خوراک کا عادی بن گیا-
 

image


لیکن اب سرجری کے بعد اس کی یہ نئی عادت بھی کم ہوتی جارہی ہے جس کے ساتھ اس کے وزن میں بھی کمی واقع ہوئی ہے-

آج یہ بچہ ایک صحت مند زندگی گزار رہا ہے جس میں نکوٹین کی کوئی گنجائش نہیں ہے- اس کی زندگی میں اس وقت صحت بخش خوراک شامل ہے جبکہ اس کا مستقبل بھی روشن ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Media is certainly a powerful tool whose interference can both leave positive and negative results! However, it makes sure to change the life of a person altogether. Remember the little boy from Indonesia who took over the internet for smoking 40 cigarettes daily? Well, it was a good thing that his parent's revealed his addiction to the media. Because the media intervened.