شونا٬ ریت میں دفن روسی گاؤں

شونا (Shoyna) شمالی روس کے علاقے Kanin Peninsula میں سمندر کے کنارے واقع ایک چھوٹا سا گاؤں ہے-

یہ گاؤں آرکٹک سرکل کے کنارے آباد ہے اور یہاں کے رہائشیوں کو نہ صرف سردی برداشت کرنا پڑتی ہے بلکہ اس ساحلی گاؤں میں بڑی مقدار میں پائی جانے والی ریت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے-
 

image

یہ ریت سینکڑوں کلومیٹر طویل سمندری ساحل پر پھیلی ہوئی ہے اور یہاں رہائشیوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے٬ یہاں تک کہ ان کے گھر بھی اس ریت کے اندر دھنسے ہوئے ہیں-

یہ ریت کے ٹیلے مغربی ہواؤں کے چلنے کی وجہ سے مستقل ایک سے دوسری طرف ہجرت کرتے رہتے ہیں اور بعض اوقات ایک رات میں ہی یہ ریت مکمل گھر کو چھت سمیت اپنے اندر دفن کر دیتی ہے-
 

image


یہاں رہائشی احتیاطی طور رات کو گھر کے دروازے بھی بند نہیں کرتے کہ کہیں ایسا نہ ہو صبح تک دروازوں کے آگے اس حد تک ریت جمع ہوجائے کہ وہ کھل ہی نہ سکیں-

انہی مسائل کی وجہ سے یہ گاؤں اپنے بلڈوزر کا بھی مالک ہے جو مستقل ایکشن میں رہتا ہے اور ریت میں دبے گھروں سے ریت ہٹاتا رہتا ہے-
 

image

یہ گاؤں 1930 میں ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ چند خاندانوں نے قائم کیا تھا کیونکہ اس سمندر میں مچھلیاں اور دیگر سمندری مخلوق کثیر تعداد میں پائی جاتی تھی-

سال 1950 تک اس گاؤں کی آبادی 1500 افراد تک جا پہنچی-ان لوگوں کے پاس 70 سے زائد جہاز موجود تھے جن کی مدد سے یہ مچھلیوں کا شکار کیا کرتے تھے-
 

image

لیکن ان افراد کے لاپرواہی کے ساتھ جال کھینچنے کے عمل نے یہاں موجود مچھلیوں کی آبادی کو شدید نقصان پہنچایا٬ یہاں تک کہ اس مقام سے ماہی گیری ہی کا خاتمہ ہوگیا-

آج اس مقام پر صرف 300 افراد رہائش پذیر ہے جن کے گزر بسر کا انحصار صرف بےروزگاری الاؤںس یا پھر پینشن پر ہے-
 

image

بعض افراد کا گزر بسر شکار پر بھی ہے کیونکہ ہنس پرندے بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور یہی پرندے ان لوگوں کے زندگی کا نظام چلائے رکھنے کا سبب بنتے ہیں-

یہ نصف سے زائد گاؤں ریت کے ٹیلوں کے نیچے دفن ہے جس کا سہرا یہاں چلنے والی تیز رفتار ہواؤں کے سر ہے جو ریت کو ایک سے دوسری جگہ جمع کر کے انہیں پہاڑ کی شکل دے دیتی ہیں-

یہ گاؤں نہ تو کسی سڑک سے منسلک ہے اور نہ ہی کسی ریلوے ٹریک سے- یہاں سے باہر کی دنیا تک کا سفر صرف ہوائی یا پھر سمندری راستوں کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے- یہاں ایک سویلین ائیرپورٹ موجود ہے جو کہ 650 میٹر طویل ایک مٹی سے اٹے رن پر وے پر مشتمل ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Shoyna is a small fishing village located on the Kanin Peninsula in Northern Russia. Situated on the edge of the arctic circle, the inhabitants of this coastal village has to endure not only the cold but the huge amount of sand that stretches for tens of kilometers all along the coast of the White Sea.