ٹالکم پاؤڈر کے حیرت انگیز کمالات

عام طور پر ٹالکم پاؤڈر کا استعمال بچوں کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ ان سے ہر دم خوشبو آتی رہے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہی ٹالکم پاؤڈر آپ کے کئی بڑے بڑے مسائل بھی حل کرسکتا ہے- جی ہاں ٹالکم پاؤڈر کئی ایسے حیرت انگیز کمالات کا مالک بھی ہے جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ٹالکم پاؤڈر کے انوکھے استعمالات کے بارے میں بتائیں گے-
 

گریس یا تیل کے داغ:
ٹالکم پاؤڈر کو گریس کے نشانات مٹانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- اگر آپ کے کپڑوں پر تیل یا گریس کے داغ لگ گئے ہیں تو روئی کو چھوٹا سا گولہ بنا کر اس کے اوپر تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑکیں اور اس گولے کو داغ پر اس وقت تک رگڑیں جب تک کہ وہ مکمل طور پر صاف نہیں ہوجاتا- اس کے بعد کپڑے کو بالکل عام طریقے سے دھو لیں-

image


خارش:
بچوں کا ٹالکم پاؤڈر بڑوں کو خارش سے بچاتا ہے- اگر آپ کو خارش کا سامنا ہے تو متاثرہ جگہ بھی ٹالکم پاؤڈر چھڑکیں اور ہلکے ہاتھ سے ملیں- آپ کی خارش ختم ہوجائے گی کیونکہ پاؤڈر جلد کو نرم اور ہموار بناتا ہے-

image


میک اپ:
ٹالکم پاؤڈر کو میک اپ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی پلکیں موٹی دکھائی دیں تو مسکارا لگانے سے قبل ان پر ٹالکم پاؤڈر لگادیں- اس طرح آپ کی پلکیں بھرپور اور لمبی دکھائی دیں گیں- اس کے علاوہ ٹالکم پاؤڈر چہرے پر موجود تیل کو جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے-

image


ریت صاف کرنے کے لیے:
اگر آپ کی جلد یا گاڑی میں ریت کے باریک ذرات چپک گئے ہیں اور متعدد کوششوں کے باوجود صاف نہیں ہورہے تو متاثرہ مقام پر تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑکیں اور اب ریت صاف کیجیے- تمام ریت دیکھتے ہی دیکھتے آسانی سے ہٹ جائے گی-

image


خشک شیمپو:
ٹالکم پاؤڈر خشک شیمپو کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے- پاؤڈر کو اپنی کنگھی پر لگائیں اور کچھ ایسے محتاط انداز کے ساتھ بالوں میں پھیریں کہ پاؤڈر بالوں کی جڑوں تک جاپہنچے- یہ پاؤڈر جڑوں میں موجود اضافی تیل کو جذب کرلے گا اور آپ کے بالوں کو مضبوط اور گھنا بنائے گا-

image


جوتے اور کتابیں:
ٹالکم پاؤڈر کو جوتوں کی بو اور پرانی کتابوں کو تروتازہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- اگر آپ کے جوتوں سے بو آتی ہے تو اس میں تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑک دیں اور انہیں رات بھر کے لیے چھوڑ دیں- صبح اٹھ کر پاؤڈر صاف کرلیں٬ جوتوں کی بدبو ختم ہوچکی ہوگی اور اس کی جگہ خوشبو آئے گی- یہی عمل اسٹور میں موجود کتابوں کے ساتھ بھی کیا جاسکتا ہے- سب سے پہلے کتابوں کو خشک کیجیے اور پھر ان پر ہلکا ہلکا پاؤڈر چھڑک دیجیے- اس کے بعد کتابوں کو چند گھنٹوں یا پھر ایک دن کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیجیے- دوسرے دن کتابیں آپ کو بالکل نئی محسوس ہوں گی-

image


ایگزیما اور خشک جلد:
ٹالکم پاؤڈر خشک جلد کو نم کرنے اور ایگزیما کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے- جلد کے ان حصوں پر پاؤڈر لگائیں جہاں آپ کو جلن محسوس ہوتی ہے- اس کے علاوہ موسمِ گرم اور موسمِ سرما کے ان مہینوں میں آپ کو لازمی پاؤڈر لگانا چاہیے جن میں آپ کی جلد خشک ہونے لگتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Talcum powder usually revives hazy memories of baby bathes and the smell of your grandmothers’ hugs. Yet it has many other uses which you’ve never even thought of!