جِلد کی صفائی کے قدرتی طریقے

جِلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے خواتین مختلف طرح کے لوشن اور کریمیں استعمال کرتی ہیں٬ لیکن بہت سی نباتاتی اشیا جن میں پھل٬ سبزیاں اور جڑی بوٹیاں سب ہی شامل ہیں جلد کے لیے فائدہ مند بھی ہیں اور کم خرچ بھی-

سونف- ان خوشبودار بیجوں میں خفیف سی مانع جراثیم خصوصیت بھی ہوتی ہے اور یہ سانس کو تازگی بخشتے ہیں- سونف کے بنیادی روغن یا ست کو مالش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے٬ لیکن اگر جسم تر سرخ نشان یا چٹے پڑے ہوں تو یہ روغن
وغیرہ استعمال نہ کری

کیلا- کیلے میں حیاتین الف اور پوٹاشیم خوب ہوتا ہے- کیلے کو کچل کر جلد پر اس کا لیپ کیا جائے نیز چہرے کی صفائی کے لیے اس کی ماسک یا لیپ چہرے پر کیا جائے-


پیاز کو ہی پیازچہ (Chive)- اس میں گندھک اور فولاد خوب ہوتا ہے- لہٰذا اس کا رس جلد پر اچھی طرح ملا جائے تو اسے صاف٬ تازہ اور صحت مند بناتا ہے-

ناریل- ناریل کو دوسری اشیاﺀ کے ساتھ ملا کر بالوں کی صفائی اور علاج کے لیے استمال کیا جاتا ہے اور یہ جلد کی نمی کے لیے بھی خوب ہے-

KELP- (کیلپ) اس سمندری جھاڑی میں حیاتین اور معدنیات خوب ہوتے ہیں لہٰذا یہ چہرے پر لیپ اور جسم پر لگائے جانے والے لوشن اور کریم میں شامل کرنے کے لیے بہت اچھا ہے- اسے خشک یا سفوف کی شکل میں استعمال کریں-

MACADAMIA
(آسٹریلوی میوہ دار درخت)- اس کا تیل گھریلو آرائش کی چیزوں میں استعمال ہو سکتا ہے-یہ جلد کو ملائم اور شفاف بناتا ہے- یہ تیل بھی جلد پر ملا جا سکتا ہے-
 

خربوزہ- خربوزے میں حیاتین ب اور ج خوب ہوتے ہیں- چہرے کے علاج اور جلد کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے جو چیزیں تیار کی جاتی ہیں ان میں خربوزے کے گودے کو شامل کرنے پر بھی غور کریں-

لونگ- لونگ کا تیل دافع عفونت خصوصیت کا حامل ہوتا ہے اور اسی لیے ٹوتھ پیسٹ کا ایک اہم جزو ہے- اسے منھ کی صفائی اور حفاظت کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے-

اجوائن خراسانی یا اجمود (Parsley)- اسے جوش دے کر ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کریں- منھ پر ملنے سے دھبے یا چٹے بھی دور ہوتے ہیں- فوڈ پروسیسر میں اس کی پتیوں کی لگدی بنا کر اسے جلد صاف کرنے والے ٹونک یا لوشن وغیرہ میں استعمال کر سکتے ہیں-

آلو- ابلے ہوئے آلو کو کچل کر اور ٹھنڈا کر کے اسے چہرے کے ماسک کے طور پر استعمال کریں- یہ جلد کو خوب نمی پہنچاتا ہے اور ان لوگوں کے لیے مفید ہے جن کی جلد قدرتی طور پر خشک ہے- یہ سوجے ہوئے پپوٹے اور تمازتِ آفتاب سے متاثرہ جلد کو آرام پہنچانے کے لیے بھی خوب ہے-

تِل- تیل کی شکل میں تِل جلد کی صفائی کے مختلف نسخوں میں استعمال ہو سکتا ہے- یہ روغن بہت ہلکا ہے اور اسے مالش کے لیے استعمال کر سکتے ہیں-

اسٹرابیری- جلد کو شفاف اور تازہ رکھنے کے سلسلے میں اسٹرابیری بہت خوب ہے- تازہ اسٹرابیری میں ایک ایسا تیزاب ہوتا ہے جو دانتوں کو سفید کرتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: