خلاﺀ سے نظر آنے والے 7 انسانی اسٹرکچر

ہمارا سیارہ ایک بہت بڑی جگہ ہے اور کئی ہزار سال سے انسان اسے بڑے اور شاندار تعمیرات سے بھر رہے ہیں جیسے عظیم الجثہ اہرام، بلند و بالا دیواریں ، گنجان آباد شہر اور بہت کچھ۔ مگر زمین کی سطح سے لگ بھگ 250 میل اوپر واقع انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے ہمارا یہ بڑا سیارہ کافی چھوٹا نظر آتا ہے، یہاں موجود گھر، سڑکیں اور عمارات نظروں سے اوجھل ہوجاتیں، یہاں تک کہ عظیم الشان تعمیرات بھی ایک نیلے، سفید اور سبز رنگ کی دھند میں گم ہوجاتے ہیں۔ لیکن ڈان کی شائع کردہ ایک دلچسپ رپورٹ کے مطابق پھر بھی کچھ اسٹرکچر ایسے ہیں جو زمین سے باہر خلاء میں ڈھائی سو میل کے فاصلے سے بھی نظر آتے ہیں جن میں سے کچھ نیچے دیئے گئے ہیں۔
 

گیزہ کے عظیم اہرام
کیا آپ کو تصویر کے مرکز میں 2 چھوٹے سے تکونی سائے نظر آرہے ہیں؟ یہ سائے درحقیقت انسانوں کی تعمیر کردہ چند ذہن گھما دینے والی عمارات میں سے ایک ہیں اور یہ مصر میں دریافت ہونے والے اہراموں میں سب سے زیادہ معروف ہیں ، یہ ہیں گیزہ کے اہرام۔ ان تینوں میں سب سے بڑا لگ بھگ 500 فٹ طویل ہے مگر خلاء سے یہ مصری صحرا میں ایک ننھے نشان جیسا ہی نظر آتا ہے۔

image


رات کو شہروں کی روشنیاں
رات کے وقت شہروں کو جگمگانی والی روشنیاں بے شک ستاروں کو آسمان سے غائب کررہی ہوں، مگر خلاء سے دیکھا جائے تو بیشتر شہروں کی یہ مصنوعی روشنیاں اپنی کہکشاں بنائے نظر آتی ہیں، جن سے ان کے ارگرد کا علاقہ منور ہورہا ہوتا ہے۔

image


کیننیکوٹ کاپر مائن
امریکی ریاست یوٹاہ کے علاقے سالٹ لیک سٹی کے جنوب میں واقع یہ کان دنیا کی چند بڑی کھلی کانوں میں سے ایک ہے۔ یہ ڈھائی میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور 4 ہزار فٹ گہری ہے، یہاں سب سے پہلے کان کنی کا آغاز 19 ویں صدی کے آخر میں ہوا۔

image


پل
انسان زمانہ قدیم سے پلوں کو تعیر کررہے ہیں اور ہر دور میں ان میں بہتری ہی آئی ہے۔ ان میں کچھ انجنیئرنگ کا شاہکار بھی ہیں، ایسے عظیم الجثہ برج پانیوں کے اوپر سے گزر کر آمد و رفت کو ممکن بناتے ہیں، یہاں موجود تصویر آئی ایس ایس جانے والے ایک خلاء باز نے لی تھی جو کہ امریکا کے بے ایریا کی ہے۔

image


دبئی کے پام آئی لینڈز
یہ پام آئی لینڈز انسان کے تعمیر کردہ جزیروں کے مجموعی پر مشتمل ہیں جو دبئی کے ساحل پر تعمیر ہوئے، ان جزیروں کی تعمیر کے لیے مزدوروں نے خلیج فارس کی تہہ سے ریت کو نکالا اور اس کو ایسے انداز سے اسپرے کیا کہ وہ گہرے پانی میں جزیرے کی شکل اختیار کر گئی۔ کچھ جزیروں کو پام درختوں کی شکل میں تعمیر کیا گیا ۔

image


المیرہ کے گرین ہاﺅسز
جنوبی اسپین کے صوبے المیرہ میں ساحلی علاقے پر بڑی تعداد میں گرین ہاﺅسز کو تعمیر کیا گیا ہے جو 64 ہزار رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں، یہاں ہر سال لاکھوں ٹن پھل اور سبزیوں کو اگایا جاتا ہے جنھیں دنیا کے مختلف مقامات پر برآمد کیا جاتا ہے، مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان گرین ہاﺅسز کو خلاء سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

image


پاکستان اور انڈیا کی سرحد
یہ دونوں ممالک روایتی حریف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کی سرحدی لکیر پر فلڈ لائٹس کو رات کو جلایا جاتا ہے تاکہ اسلحے، ٹریفکنگ اور دیگر جرائم کو روکا جاسکے۔ یہ روشنیاں اتنی زیادہ روشن اور نارنجی رنگ کی ہوتی ہیں کہ انہیں آئی ایس ایس سے بھی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں اوپر کا روشن حصہ انڈیا جبکہ اس سے نیچے پاکستان کا ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Which of mankind’s marvels can we actually spot from the final frontier? This question calls for a little perspective. Space is big. Sure, you might be able to gaze at the Amazon River while hovering a few hundred miles above sea level. But from the moon, you could barely even make out the continents!