افطار کی لذتیں جو آپ کو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردیں

رمضان کریم کی آمد مسلمانوں کے لیے خوشی اور آسودگی کا باعث سمجھی جاتی ہے- دنیا بھر میں مقیم مسلمان ماہ رمضان کو روزے رکھنے اور عبادت کرنے میں گزار دیتے ہیں- ویسے تو رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے- اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ قرآنِ پاک کا نزول اسی مہینے میں ہوا- سحر و افطار کا اہتمام کرنا رمضان المبارک کی اہم روایت ہے- اور رمضان مین صحت بخش غذا کا انتخاب آپ کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے- اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں پکوڑے٬ سموسے٬ فروٹ چاٹ اور دہی بڑے کھانے کی ایسی عادت پڑ چکی ہے کہ اب اس کے بغیر افطاری ادھوری سی لگتی ہے- گزرتے وقت میں ان تمام روایتی کھانوں میں بھی نت نئے ذائقے متعارف کروائے جاچکے ہیں- مگر ان سب کے باوجود ایک سوال جو خاتونِ خانہ کے ذہن میں روز آتا ہے وہ یہ کہ آج افطار میں کیا بنائیں؟ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لیے خواتین انٹرنیٹ پر موجود بےشمار ریسیپی تلاش کرتی نظر آتی ہیں- اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہے تو ملاحظہ فرمائیے کچھ ایسے ہی مزیدار کھانوں کی تراکیب جن سے آپ اپنا افطار دسترخوان سجا سکتی ہیں-
 

Fruit Chaat Recipes
افطار میں فروٹ چاٹ کے بغیر آپ کا دسترخوان نامکمل ہے- افطار کے وقت آپ کے دسترخوان پر چاہے کتنی ہی ڈشز موجود کیوں نہ ہوں لیکن آپ کی آنکھیں فروٹ چاٹ پر ہی جمی ہوتی ہیں- مختلف پھلوں جیسے سیب٬ آم ٬ کیلا اور آڑو سے تیار کردہ فروٹ کھانے میں انتہائی مزیدار ہوتی ہے- فروٹ چاٹ متعدد طریقوں سے تیار کی جاتی ہے جن میں سب سے زیادہ مقبول یوگرٹ فروٹ چاٹ٬ کریم فروٹ چاٹ اور جوسی فروٹ چاٹ ہیں-

فروٹ چاٹ کی مختلف ریسیپیز کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Pakora Recipes
پاکستان میں پکوڑوں کے بغیر افطار کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا- آپ کے بھائی ہوں یا پھر شوہر پکوڑوں کے بغیر افطار کرنا پسند ہی نہیں کریں گے- افطار کے دسترخوان پر پکوڑوں اور ان کے ساتھ موجود ہری چٹنی کی کسی بھی دوسرے چیز کے مقابلے میں سب سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے- آپ متعدد اقسام کے مزیدار پکوڑے تیار کرسکتی ہیں جیسے کہ اسٹفڈ مرچ پکوڑا٬ آلو پکوڑا٬ چکن پکوڑا٬ انڈہ پکوڑا٬ ڈبل روٹی کے پکوڑے اور چاول کے پکوڑے- اس رمضان ضرور ان پکوڑوں سے اپنا دسترخوان سجائیے-

پکوڑوں کی مختلف ریسیپیز کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Dahi Baray Recipes
مزیدار دہی بڑے بھی افطار دسترخوان کا ایک لازمی حصہ قرار دیے جاتے ہیں- دہی بڑے بنانا انتہائی آسان ہوتا ہے- یہ ایک روایتی ڈش ہے جسے مختلف طریقوں سے تیار کیا جاسکتا ہے اور ان طریقوں کا انحصار آپ کے پسندیدہ ذائقوں پر ہوتا ہے- دہی بڑوں کی ریسیپیز میں سب سے زیادہ ترجیح میٹھی دہی پھلکی٬ بادامی دہی بڑے٬ بیسن کے دہی بڑے اور دہی بھلوں کی ریسیپی کو دی جاتی ہے- اس رمضان آپ بھی ان مختلف ریسیپیز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں-

دہی بڑے کی مختلف ریسیپیز کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Samosa Recipes
افطار اس وقت تک نامکمل رہتی ہے جب تک اس میں مزیدار اور خستہ سموسے شامل نہ کیے جائیں- یہ تلی ہوئی ڈش ٹماٹروں٬ پیازوں٬ گوشت اور سبزیوں سے بھرپور ہوتی ہے- سموسوں کو رائتہ یا پھر کیچپ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے- سموسہ برصغیر کی مقبول ترین ڈش ہے اور یہ وسطی ایشیا٬ مشرقی افریقہ اور شمالی افریقہ میں بھی شوق سے کھائی جاتی ہے- مقبول ترین سموسہ ریسیپیز میں چائنیز ویجیٹیبل سموسہ٬ چکن سموسہ٬ چیز سموسہ٬ نوابی سموسہ٬ آلو کے سموسے کی ریسپی شامل ہے- رواں رمضان مزیدار سموسے بنانا سیکھیے اور گھر والوں سے داد وصولیے-

سموسہ کی مختلف ریسیپیز کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Roll Recipes
آپ اکثر چکن یا کباب کے رول باہر دکانوں سے خریدتے ہیں لیکن آپ انہیں گھر پر کیوں نہیں تیار کرتے- اس سال ہماری ویب پر موجود رول کی ریسیپی سے فائدہ اٹھائیے اور گھر پر ہی مزیدار رول تیار کیجیے- رول رمضان کے علاوہ بھی عام دنوں میں چائے کے ساتھ کھانا پسند کیے جاتے ہیں- زیادہ تر رول چکن٬ گوشت٬ سبزیوں٬ پنیر اور چٹنی کی مدد سے تیار کیے جاتے ہیں- انہیں گرما گرم تیل میں فرائی کیجیے اور کیچپ یا پھر چٹنی کے ساتھ پیش کیجیے- افطار دسترخوان پر مختلف ذائقوں اور اقسام کے رول پیش کرسکتی ہیں- قابلِ ذکر مزیدار رول میں شیف ذاکر کا تیار کردہ سیسیم رول٬ شیف ذاکر کا ہی ہائی وے رول٬ اسپرنگ رول اور ایگ چیزی رول شامل ہیں-

رول کی مختلف ریسیپیز کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Chaat Recipes
بنیادی طور پر چاٹ کا تعلق جنوب ایشیائی برصغیر سے ہے- یہ زیادہ تر سڑکوں کے اطراف پر موجود مختلف اسٹالز پر فروخت کی جاتی ہے- بنیادی طور پر چاٹ چنوں٬ آلوؤں کے ٹکڑوں٬ پیازوں٬ ہری مرچوں٬ دہی اور مختلف اقسام کے چاٹ مصالحوں کا مکسچر ہوتی ہے- چاٹ کا شمار بھی افطار میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے آئیٹم میں ہوتا ہے- اس دفعہ آپ بھی مختلف اقسام کی چاٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جیسے کہ کالے چنے کی چاٹ٬ کرنچ چاٹ اور چاٹ پاپڑی وغیرہ-

چاٹ کی مختلف ریسیپیز کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Chutney Recipes
افطار میں موجود چند غذائیں بغیر مزیدار چٹنی کے ادھوری لگتی ہیں بالخصوص پاکستانی ڈشز تو چٹنی کے بغیر نامکمل تصور کی جاتی ہیں- آپ چاہے سموسہ کھائیں یا پھر پکوڑا چٹنی ان اشیاﺀ کے ذائقے میں مزید اضافہ کردیتی ہے- سموسے٬ پکوڑے یا رول کے ساتھ پیش کرنے کے لیے مزیدار چٹنیاں آپ گھر پر بھی تیار کرسکتی ہیں- سب سے زیادہ مقبول چٹنیوں میں چٹنی رائتہ٬ املی کی چٹنی اور لال چٹنی شامل ہے-

چٹنی کی مختلف ریسیپیز کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image

Sharbat Recipes
اگر آپ کسی روزے دار سے سوال کریں کہ اسے افطار میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟ تو یقینا٬ اس کا جواب “ شربت “ ہوگا- موسمِ گرما کے رمضان میں شربت کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے- افطار میں عموماً روح افزاﺀ یا پھر موسمی پھلوں سے تیار کردہ شربت استعمال کیے جاتے ہیں- رمضان میں استعمال کیے جانے والے مقبول ترین شربت میں پائن ایپل کا شربت٬ لیمن کا شربت٬ نورتن شربت٬ فالسے کا شربت اور تربوز کا شربت شامل ہیں-

شربت کی مختلف ریسیپیز کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Ramadan is that time of the year when Muslims across the globe observe fasting to commemorate the first revelations of Holy Quran. Regarded as one of the main pillars of Islam, Ramadan Kareem lasts for 29-30 days. Eating Sehri at dawn and Iftar at sunset is a compulsory ritual of Roza. Eating healthy during Ramadan makes you feel refreshed. We all are habitual of consuming Pakoray, Samosa, Chat, and Dahi Baray since ages.