وزیراعظم کا کارٹون بنانے پر فنکار گرفتار

ملائيشیا میں ایک فنکار کو انسٹا گرام پر وزیراعظم کا کارٹون بنا کر پوسٹ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب اس پر مقدمہ چلایا جارہا ہے- 39 سالہ فہمی رضا نے یہ کارٹون ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کی مبینہ کرپشن پر احتجاج کرتے ہوئے تخلیق کیا تھا-
 

image

گزشتہ سال وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن کا اسکینڈل منظرِعام پر آیا تھا جس کی وجہ ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں موجود 673 ملین ڈالر کی بھاری رقم بنی تھی-

تاہم تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مذکورہ رقم وزیراعظم کو سعودی عرب کے بادشاہ نے تحفے میں دی ہے۔

دوسری جانب فنکار فہمی رضا کا اپنے اوپر بننے والے مقدمے کے بارے میں کہنا ہے کہ ’’میں اس جرم کے خلاف لڑوں گا، یہ میرا حق ہے کہ میں کرپٹ حکمرانوں پر اپنے فن کا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے تنقید کروں۔‘‘
 

image


تاہم رضا پر ملک کے ملٹی میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج ہے اور اگر یہ الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Malaysian graphic artist Fahmi Reza, who made waves in January by posting an image on Twitter that depicted the prime minister as a clown, is to appear in two different courts next week to face potential charges of violating the country’s internet law.