مگرمچھ خاتون کو لے گیا

حال ہی میں آسٹریلیا کے ڈینٹری نیشنل پارک میں رونما ہونے والے ایک افسوسناک واقعے نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے- اتوار کی شام شمالی کوئنسلینڈ میں کارنز کے قریب تھورنٹن ساحل پر تیراکی کی غرض سے جانے والی خاتون کو مبینہ طور پر مگرمچھ کھینج کر لے گیا-
 

image

مگر مچھ کے اس حملے میں 46 آسٹریلوی خاتون کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جو کہ حملے کے دوران کمر بھر پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں-

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اس قسم کا ایک مہلک حملہ سال 2009 سے قبل بھی ہوچکا ہے۔

پولیس کے ترجمان رسل پارکر کے مطابق خاتون کے دوست نے انھیں مگرمچھ سے بچا کر محفوظ مقام تک لانے کی کوشش بھی کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا- جس کے بعد اس نے قریبی دکاندار کو مطلع کیا اور وہاں سے پولیس کو اطلاع فراہم کی گئی-

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ “ خاتون کا دوست انہیں بچانے کی کوشش میں خود بھی زخمی ہوگیا- ان دونوں افراد کو واضح خطرے کا اندازہ نہیں تھا تب ہی سوئمنگ کا فیصلہ کیا گیا“-
 

image


عینی شاہدین کے مطابق انھوں نے خاتون کی چیخ سنی تھی جو کہ رہی تھیں ’مگر مچھ نے پکڑ لیا، مگرمچھ نے مجھے پکڑ لیا۔‘

YOU MAY ALSO LIKE:

A 46-year-old woman is feared dead after being attacked by a crocodile while swimming with a friend on a beach in far North Queensland in Australia.The women, who were not from the area, were reportedly swimming in waist deep water on remote Thornton Beach, in the Daintree National Park in Cairns at about 10.30 p.m. Sunday night (8:30 a.m. ET) when the woman was taken by the crocodile.