اشتہار برائے.

مائکرو فکشن
اشتہار برائے.

ہمیشہ کی طرح اپنی طرف متوجہ نہ پا کر اسکے اندر کا فطری تجسس بیدار ہو گیا.اور وہ دھیرے سے میرے پاس سمٹ آئی.
تم یہ سب کب سے کرنے لگے حقیقت جان کر اسے شدید جھٹکا لگا
اسکی آواز میں حیرت سے زیادہ کرب نمایاں تھا.
میں ڈھٹائی سے زیرلب مسکرایا اور کہا !تب سے جب سے تم
نے میرا حوالہ دوسرے حوالوں کے ساتھ مدغم کردیا .
مطلب....دیکھو الجھاؤ نا ..جو بات ہے سیدھی طرح کہو....؟
مجھے وارن کرتے اسے احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ میرے کتنے قریب آ گئی ہے.چھوڑو تم نہیں سمجھو گی ہاں یہ سب جب شروع ہوا جب سے میں نے اسے دیکھا......
میرے انگلی کے اشارے کے ساتھ ہی وہ کچھ اور جھک گئ.اتنا کہ اسکی الجھی لٹیں موبائل اسکرین کے ساتھ ساتھ میرے چہرے کو بھی چھونے لگیں. اف! وہیں.......جہاں ایک خوبرو حسینہ کی پک کے ساتھ صاف اور واضح الفاظ میں لکھا ہوا تھا ....
رات طویل ہے........
رات بورنگ ہے.....
براؤز کریں.......

اور.... ڈاؤن لوڈ اتارنے کا لطف اٹھائیں.....

اور... پھر میری انگلیاں ٹچ اسکرین سے کھیلنے لگیں.ڈاؤن لوڈنگ کے لیے
Haya Ghazal
About the Author: Haya Ghazal Read More Articles by Haya Ghazal: 65 Articles with 87994 views I am freelancer poetess & witer on hamareweb. I work in Monthaliy International Magzin as a buti tips incharch.otherwise i write poetry on fb poerty p.. View More