پانامہ لیکس پر حکومتی خاموشی کا مطلب ۔ ؟

پانامہ لیکس کی وجہ سے کا فی ممالک میں حتی ٰکہ پو ری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے اور اس وجہ سے کا فی ممالک کی حکو متو ں کا اقتدا ر ختم ہو چکاہے ۔ اور کا فی ممالک میں اسی مسلے پر کا فی ہل چل مچی ہو ئی ہے اورہر جگہ اسی مسلے پر با ت ہو تی نظر آتی ہے دو سر ا ممالک کی طر ح پا کستان میں بھی اس پر کا فی تجسُس پا یا جا تا ہے ۔ اور اس تجسُس کی خا ص وجہ یہ ہے کہ اس میں ہما رے ملک کے وزیر ئے اعظم جنا ب میا ں محمد نواز شریف اور ان کی فیملی کی آف شور کمپنیوں کا ذ کرہے ۔

اسی حو لے سے اپوزیشن کی طر ف سے حکو مت پر کا فی پریشر ڈالا جا رہا ہے ۔ اور اپوزیشن یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ وزیر ئے اعظم نو از شریف اپنے اساسے ڈیکلیرکریں۔اورعوام کو آشو ر کمپنی کے بارے میں حقیقت سے واضع کریں ۔

جیسا کہ دو سرے ممالک کے لیڈروں نے اپنے ممالک کی عوام کو اس سے حوالے سے اپنی پو زیشن سے اگاہ کیا ہے ۔ اس کی تازہ مثال برطانیہ کے وزیر ئے اعظم ڈیو ڈکمیرون کی صورت میں سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے اپنے اساسے ڈیکلیر کر دیے ۔ اس حو الے سے ہما ری اپو زیشن کا یہ ایک جائز مطالبہ ہے اور عوام بھی اس بارے میں جاننا چاہتی ہے ۔ لیکن حکومت اس مطالبے سے تو جہ ہٹا تی ہو ئی نظر آتی ہے اور وہ ٹا ل مٹو ل سے کا م لے رہی ہے ۔ کیا وہ اپنی کرپشن کو چھپانا چاہتی ہے یا کو ئی اور وجہ ہے اس کے علاوہ پا کستان تحریک انصا ف نے کا فی جلسے وغیرہ کیے اور حکو مت کے اس رویے کے اوپر کا فی باتیں کی حکو مت نے اپنی مر ضی کا جو ڈیشل کمیشن بنا دیا لیکن اپو زیشن اس کو نہیں مانتی اور اُن کا یہ کہنا ہے کہ اُن کی مر ضی سے نیا جو ڈیشل کمیشن بنا یا جائے ۔ اس حو الے سے اپو زیشن نے اپنے) ٹی -او- آر(ترتیب دیے ہیں لیکن اس حو لے سے کو ئی حل ہو تا نظر نہیں آرہا ۔اور اپو زیشن نے اب یہ مطالبہ کیا ہے کہ وزیر ئے اعظم نو از شریف قو می اسمبلی میں آکیپانامہ لیکس کے مسلے پر اپنی پو زیشن واضع کریں۔نہیں تو اپو زیشن اُس وقت تک ایوان زیرں اور ایو ان بالا سے واک آوٹ جا ری رکھیں گے۔

اب پانامہ لیکس کا دو سر ا دھماکہ ہو چکہ ہے ۔ اور اس میں 239پا کستانیو ں کے نا م ہیں جن کاتعلق لاہو ر اور کراچی سے ہے اس سے ثابت ہو تاہے کہ پا کستان میں کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے ۔ اور اس کو کوئی روکنے والا نہیں اگر حکو متی کرپشن کے اوپر بات کریں ۔تو حکو مت کو جمہوریت خطر ے میں نظر آتی ہے اس سا ری صور ت حا ل میں وزیرئے اعظم نو از شریف پا رلیمنٹ میں آئیں اور پانامہ مسلے پر اور شریف فیملی پر جو الزامات لگے ہیں اُن کو کلیر کریں ۔
Waqas Ahmad
About the Author: Waqas Ahmad Read More Articles by Waqas Ahmad: 2 Articles with 1491 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.