مائکروفکشن....حرارت اور آسانی

مائکروفکشن

درجہ حرارت °50 سے اوپر پہنچ چکا تھا...جس طرف نظریں دوڑاؤ ایک ہو کا عالم...گنجان آبادی کا حامل یہ شہرکسی تپتے ریگستان کا منظر پیش کررہا تھا...دھوپ اپنے بھرپور جوبن کے ساتھ انسانی سروں پر منڈلا رہی تھی....آگ کی مانند گرم ہوا کے تھپیڑے جسم کو جھلسارہے تھے...تن پر سجائے کپڑوں سے اکتاہٹ ہونے لگی تھی...ایسا معلوم دیتا جیسے کسی نے حلق میں خشک کانٹے جڑدئیے ہوں...پیاس کی شدت سے نڈھال میں تیز تیز قدم بڑھاتا اپنی منزل کی جانب بڑھنے لگا کہ کسی طرح اِن برستے آگ کے شعلوں سے خود کو محفوظ کرسکوں...راستے میں بہن کا گھر قریب پڑا سوچا کچھ دیر یہاں پڑاؤ دال لوں... گھر میں داخل ہوا...جیسے ہی کمرے کا دروازہ کھولا ایک قسم کا ٹھنڈک بھرا احساس جسم کو چھوتا ہوا روح میں تسکین بن کر اترگیا...کمرے میں اے سی چل رہا تھا اور سب ٹھنڈ سے ٹھیٹرے لحافوں میں دبکے پڑے تھے....!
 
علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 107378 views کالم نگار/بلاگر.. View More