فارمولہ کریموں کے استعمال کے خطرات

ہم سب چاہتے ہیں کہ اچھی شکل و صورت ہو٬ اس کو حاصل کرنے کے لیے کس حد تک جاتے ہیں- کئی دفعہ اس کو حاصل کرنے کے چکر میں ہم اپنا نقصان کروا بیٹھتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا حل یہ ہوتا ہے کہ راتوں رات سفید اور جلد میں نکھار لانے والی اشیا مارکیٹ سے خرید لاتے ہیں- لیکن آپ کو نہیں پتہ ان کریموں میں مرکری کی مقدار شامل ہوتی ہے جو کہ ہماری جلد کے لیے بہت نقصان دہ ہے-

اس کے استعمال کے بعد دھبے٬ جلن اور سوزش پیدا ہوجاتی ہے- مرکری کے استعمال کی علامات میں جذباتی کیفیت میں تبدیلی٬ تھکاوٹ٬ یادداشت کی کمزوری اور مسلسل سر کا درد شامل ہے- مرکری ملی اشیا کے باقاعدہ استعمال سے گردوں کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے نروس سسٹم میں خرابی پیدا ہوتی ہے-
 

image

اس کے علاوہ نوزائیدہ بچوں اور بڑے بچوں کی ذہنی نشونما پر بھی اثر انداز ہوتا ہے- نوزائیدہ بچے جن کی مائیں ایسی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں وہ جب ماں کو چھو کر اپنی انگلیاں منہ میں ڈالتے ہیں تو مرکری کے اجزاﺀ ان کے منہ کے ذریعے ان کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں-

بہت سی ایسی مصنوعات جن میں مرکری استعمال کیا گیا ہو مارکیٹ میں بغیر چیک کئے ہی پہنچ جاتی ہیں اور وہ (آئی ایس او) کے اسٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہوتی اور مارکیٹ میں جگہ جگہ مل جاتی ہیں- جن کو ہم خرید لاتے ہیں حالانکہ لفظ “ فوری “ لکھا ہونے کی وجہ سے ہم اسے نظرانداز کردیتے ہیں اور کسی بھی قسم کی جسمانی تبدیلی بغیر کسی نقصان کے ممکن نہیں ہے- مثال کے طور پر وزن کم کرنے والی ادویات وقتی طور پر تو آپ کو فائدہ دیتی ہیں لیکن ساتھ ساتھ آپ کے گردے خراب کرنے کا مؤجب بھی بنتی ہیں- اس لیے کوئی بھی چیز جو یہ دعویٰ کرے کہ فوری مسئلہ حل کرے گی- ثھیک نہیں ہوگی اور اس طح فوری اثر کرنے والی کریمیں آپ کی جلد کو بیرونی طور پر جلا دیتی ہیں-

ہمیشہ سے ہی اچھے برانڈ کی کریم ڈھونڈنا ایک بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے- راتوں رات اپنی جلد میں نکھار لانے سے آپ مکمل چھان بین کرلیں کہ اس میں نقصان دہ اجزا تو شامل نہیں ہیں- ہمیشہ وہ برانڈ ہی استعمال کریں جو کہ کئی سالوں سے استعمال ہورہا ہو یا (پی ایس کیو سی اے) سے منظور شدہ ہو-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

With such a vast array of beauty products available in the market today, how do you chose which one is right for you? Most of us swear by certain brands based on what our friends or other loved ones use, and what’s wrong with that?