ہارٹ اٹیک روکنے والی 10 غذائیں

قدرت نے متعدد ایسی غذائیں تخلیق کی ہیں جو ہماری صحت کو بھال رکھنے اور مختلف بیماریوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہیں- انہی قدرتی غذاؤں میں سے چند ایسی بھی ہیں جو آپ کی شریانوں کو کھولنے اور دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی ہیں- انہی اہم غذاؤں کے بارے میں آج ہم آپ کو اپنے اس آرٹیکل میں بتائیں گے-
 

image

سبز چائے:
سبز چائے ہاضمے کے دوران کولیسٹرول کو جذب ہونے سے روکتی ہے- سبز چائے کے 1 سے 2 کپ پینے سے انسان خون کی شریانوں کی بندش سے محفوظ رہتا ہے- اس کے علاوہ سبز چائے میٹابولزم کو تیز کرنے٬ دل کی صحت کی بہتری اور وزن میں کمی کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے-

image


انار:
انار میں phytochemicals پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی اوکسیڈنٹس خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور شریانوں کی تہہ کی حفاظت کرتا ہے- انار کا رس خون میں نائیٹرک اوکسائیڈ کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے جس سے شریانیں کھلی رہتی ہیں اور خون کا بہاؤ رواں رہتا ہے-

image


ہلدی:
ہلدی سوزش سے نہ صرف محفوظ رکھتی ہے بلکہ ایسی وجوہات جو سوزش کا باعث بنتی ہیں ان سے بھی بچاتی ہے- یہی وجہ ہے کہ ہلدی کے استعمال سے شریانیں بھی صحت مند رہتی ہیں- لہٰذا ہلدی کا استعمال ضرور کیجیے اس سے آپ کی شریانوں میں خون جمنے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہیں اور شریانوں کے پردے جنہیں arterial walls کہتے ہیں نقصان سے محفوظ رہتے ہیں-

image


مگرناشپاتی:
اگر آپ اس پھل کا کچھ حصہ اپنے برگر یا سینڈوچ میں مایو کی جگہ استعمال کریں تو یہ خون میں پائی جانے والی چکنائی کی مقدار کو بہتر بناتا ہے- اس کے علاوہ اس پھل سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول (برا کولیسٹرول) میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول (اچھا کولیسٹرول) میں اضافہ ہوتا ہے-

image


شاخ گوبھی:
شاخ گوبھی میں بہت زیادہ وٹامن K پایا جاتا ہے جو کہ شریانوں کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے- اس کے علاوہ یہ وٹامن فائبر کو بڑھاتا ہے اور اس کی وجہ سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے-

image


مارچوب:
یہ قدرتی سبزی شریانوں کو صاف کرنے کے علاوہ دل کی صحت کو فروغ دیتی ہے- اس کے علاوہ خون کے لوتھڑے نہیں بننے دیتی اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو بھی نارمل رکھتی ہے- مارچوب میں بڑے پیمانے پر معدنیات٬ فائبر وٹامن سی٬ بی2 وٹامن٬ وٹامن کے٬ بی1 وٹامن اور ای وٹامن پایا جاتا ہے-

image


اسپائیرولینا:
اسپائیرو لینا ( Spirulina) ایک نیلے اور سبز رنگ کی الجی کی ایک قسم ہے جو انتہائی مؤثر انداز میں خون میں lipid کی سطح کو درست رکھتی ہے- اس کے علاوہ اس پودے میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس میں تمام قسم کے امینو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو اچھی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں- یہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے اور شریانوں کی پرتوں کو سکون پہنچاتا ہے- اس کے استعمال سے خون میں پائی جانے والی چربی بھی متوازن رہتی ہے-

image

کروندا:
کروندا (Cranberries) اینٹی اوکسیڈنٹ واقع ہوا ہے اور اس کا استعمال برے کولیسٹرول کو کم اور اچھے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرتا ہے- اس کا جوس روزانہ پینے سے دل کی بیماریوں میں 40 فیصد کمی واقع ہوتی ہے-

image

املوک:
املوک بھی اینٹی اوکسیڈنٹ ہے اور اس میں بھی یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ برے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے- املوک میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ خون کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شریانوں کو صاف رکھتی ہے-

image

دارچینی:
دارچینی مزیدار مصالحہ ہے جو کہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے- دارچینی میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ خون کو بھی زہریلے مادوں سے بچاتی ہے- اگر آپ اسے روزانہ اپنی کافی٬ ڈبل روٹی یا پھر کسی کھانے میں چھڑک لیں تو بےشمار فوائد اٹھا سکتے ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Nature has created numerous natural foods that can help us maintain our good health, detox it and prevent numerous diseases. Thus, it also contains foods which can help you unclog your arteries and promote heart health!