پاکستان میں مدرز ڈے اور چند حیران کن حقائق

پاکستانیوں کی بڑی تعداد ماؤں کا عالمی دن منانے میں فخر محسوس کرتی ہے ؛ یوسی براؤزر کے سروے میں اظہار 85 فیصد سے زائد پاکستانی ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر والدہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کو پسند کرتے ہیں

دنیا بھر میں ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں مختلف سرگرمیاں سر انجام دی گئیں۔’’یو سی ویب ‘‘ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں سے ایک سروے میں چند سوالات پوچھے گئے تھے جس میں کچھ حیران کن چیزیں سامنے آئی کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ماؤں کا عالمی دن منانے میں فخر محسوس کرتی ہے اور اس کے اظہار میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ بھی نہیں کرتی ہے۔
 

image

یہ نوجوان نا صرف اس مخصوص دن میں اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں بلکہ عام ایام میں بھی اپنی ماؤں کو اپنی محبت کا یقین دلاتے ہیں ۔ یوسی براؤزر کے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ نوجوانوں کی آدھی سے زیادہ تعداد ماؤں کا عالمی دن مناتی ہے۔

85.2 فیصد پاکستانی اس دن اپنی والدہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنا پسند کرتے ہیں اور صرف 4.6 فیصد پاکستانی اس کا اظہار کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ اس سروے میں 72 ہزار 7 سو 80 پاکستانیوں کے تاثرات اکھٹے کئے گئے تھے جن میں سے 75 فیصد 30 سال سے نیچے ہوتے ہیں۔

اس سروے میں کچھ اور حقائق بھی سامنے آئے۔ انٹرنیٹ کے اس دور میں پاکستان کی تقریباً آدھی مائیں فون رکھتی ہیں لیکن ان میں سے صرف 15.3 فیصد فون کا استعمال جانتی ہیں۔
 

image


اس حوالے سے نوجوانوں سے سوال کیا گیا کہ کیا اُن کی والدہ کو انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے باعلم ہو نا چاہئے تو 33 فیصد نے اس بات سے اتفاق کیا جبکہ 28.9 فیصد نے اپنی ماؤں کو انٹرنیٹ کا استعمال سکھانے کے حوالے سے آمادگی کا اظہار کیا۔

یوسی براؤزر نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک میڈیا مہم چلائی جس میں لوگوں کو کہا گیا کہ وہ کچھ خاص کر کے اپنی والدہ کیلئے اپنی محبت کا اظہار کر سکتے ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever expressed love to your mother? Do you celebrate Mother’s Day? To find out the answers to these questions of young Pakistani, UCWeb conducted a survey on April 29th among mobile netizens, on the occasion of International Mother’s Day using its flagship product UC Browser, No.1 mobile browser in Pakistan with over 38% market share as per StatCounter.