مدرز ڈے٬ مختلف ممالک اور منفرد روایات

آپ میرے لیے سورج کی روشنی ہو٬ آپ میری جنت ہو٬ میں آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں- ذرا ماں کے بغیر زندگی کا تصور کیجیے آپ کو صرف اندھیرا دکھائی دے گا- ماں بنی نوع انسان کے لیے اﷲ تعالیٰ کی جانب سے ایک انمول تحفہ ہے- ماں خدا کی رحمتوں کا سایہ ہے جس کی محبت خالص اور لازوال ہوتی ہے- دنیا میں جس کے پاس ماں ہے وہ سب سے خوش قسمت ہے-

بین الاقوامی سطح پر ماؤں کی غیر مشروط محبت کے لیے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مدرز ڈے کا آغاز کیا گیا- تاہم یہ ایک دن ماؤں کی اس محبت اور قربانیوں کا مکمل احاطہ نہیں کرسکتا جو انہوں نے اپنے بچوں پر نچھاور کیں-عام طور پر دنیا بھر میں یہ دن مارچ اور مئی کے مہینے میں منایا جاتا ہے- اس دن بچے اپنی ماؤں کو اس بات کے لیے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں وہ انہیں اس دنیا میں لائیں٬ ان کی دیکھ بھال کی اور دنیا کے قابل بنایا- ہم یہاں آپ کو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مدرز ڈے کے حوالے سے پائی جانے والی چند روایات کے بارے میں بتارہے ہیں-
 

Mother's Day in US
امریکہ میں یہ دن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس روز سرکاری چھٹی ہوتی ہے- اس روز کینیڈا اور امریکہ میں ماؤں کو بطورِ خاص Carnations کے پھول ( خاص فسم کے پھول) پیش کیے جاتے ہیں جو کہ اس دن کی نشانی ہوتے ہیں- امریکہ میں مدرز ڈے بڑی حد تک کمرشل ہوگیا ہے اور کاروبار کی صورت اختیار کر گیا ہے اور اس دن مختلف رعایتی پیکچز اور ڈیلز کا اعلان کیا جاتا ہے- مدرز ڈے کو کرسمس اور ویلنٹائن ڈے کے بعد ایک بڑا دن تصور کیا جاتا ہے- فون لائنز انتہائی مصروف ہوجاتی ہیں جبکہ کارڈز کی فروخت بھی بلندیوں کو چھونے لگتی ہے- روایتی طور پر اس دن کا امریکی آغاز اپنی والدہ کے ساتھ کرتے ہیں جیسے کہ ان کے بستر پر بیٹھ کر ناشتہ کرنا٬ پھول پیش کرنا٬ کارڈز اور تحائف دینا وغیرہ-

image


Mother's Day in Canada
کینیڈا میں بھی روایتی طور پر اس دن اپنی ماں کارڈز اور پھول پیش کیے جاتے ہیں- یہاں مدرز ڈے مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے- کینیڈا میں یہ تہوار انتہائی جذباتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے- لیکن یہاں بھی اس دن کو کمرشل کردیا گیا ہے اور اشتہارات کے حوالے سے کئی قسم کی حکمت عملیاں اپنائی جاتی ہیں-مختلف افراد اس دن کارنیشن کے پھول جو کہ اس دن کی خاص نشانی ہوتے ہیں اپنے کپڑوں پر لگاتے ہیں- تاہم اس پھول کے علاوہ دیگر اقسام کے پھول بھی اپنی ماؤں اور ماں کا رتبہ رکھنے والی دیگر خواتین کو پیش کرتے ہیں- یہ سب ماؤں سے محبت اور عقیدت کا اظہار ہوتا ہے-

image


Mother’s Day in France
فرانس میں مدرز ڈے مئی کے دوسرے اتوار کے بجائے اسی ماہ کے آخری اتوار کے روز منایا جاتا ہے- اس روز والدہ کے اعزاز میں فیملی ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے- اور اس موقع پر والدہ کو کیک اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جاتا ہے-

image


Mother's Day in Ireland
آئرلینڈ میں یہ دن عیسائیوں کے مذہبی مہینے Lent جس میں وہ روزے رکھتے ہیں کے چوتھے اتوار کو منایا جاتا ہے- اس دن کا تاریخی پسِ منظر یہ ہے کہ غریب والدین کے ایسے بچے جو لوگوں کے گھروں ملازمت کیا کرتے تھے انہیں اس مذہبی مہینے کے وسط میں اجازت دی جاتی تھی کہ وہ چرچ جا کر عبادت کریں- عبادت کے بعد یہ بچے اپنے والدین سے ملاقات کرتے اور انہیں پھول پیش کرتے- آئر لینڈ میں مدرز ڈے کے موقع پر لوگ اپنی ماؤں کو پھول اور کارڈز پیش کرتے ہیں جو ان سے محبت اور عقیدت کا اظہار ہوتا ہے-

image


Mother's Day in India
بھارت میں اس دن کے منانے کا نظریہ کچھ زیادہ پرانا نہیں ہے اور وہاں بھی یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے- اس مغربی تہوار کے رنگ بھارتی ثقافت میں بڑے نمایاں انداز میں محسوس کیے جاسکتے ہیں- بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بھی یہ دن بڑی حد تک کمرشل ہوچکا ہے اور اس دن خواتین کے استعمال کی مختلف اقسام کی مصنوعات خصوصی طور پر پیش کی جاتی ہیں- اس کے علاوہ مختلف ریستوران پرکشش اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے دکھائی دیتے ہیں-

image


Mother’s Day in Pakistan
پاکستان میں بھی اس دن کی جڑیں مضبوط ہیں اور ہمارے ہاں بھی مدرز ڈے مئی کے دوسرے اتوار کو ہی منایا جاتا ہے- لیکن پاکستان میں اس دن کی کوئی مذہبی یا تاریخی حیثیت نہیں ہے- بس اس دن کو ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اختیار کیا جاتا ہے- اور میڈیا نے اس سلسلے میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے- مختلف شاپنگ سینٹرز کی جانب سے مدرز ڈے کے دن کیک٬ تحائف٬ چاکلیٹ اور پھولوں وغیرہ کی اسپیشل آفرز سامنے آتی ہیں- بچے والدین کو سرپرائز پارٹی دیتے ہیں جو کہ ان سے محبت اور ان کی عزت کا اظہار ہوتا ہے-

image

اس سال آپ نے مدرز ڈے کیسے منایا؟ تبصروں کی صورت میں ہمارے ساتھ ضرور شئیر کیجیے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Mother is a shadow of Allah’s blessing. Her love is pure and divine. One who has a mother is the luckiest person in the world.International Mother’s Day is initiated to pay tribute to motherhood, and her unconditional love. A day cannot summarize the love and sacrifice mothers have showered on their children.