موٹر کا روں کی دنیا۔۔۔۔

انسان اپنی آسائیش اور وقت کی رفتا ر سے چلتے رہنے کے لیئے نت نئے ایجا دات کرتا چلا آرہا ہے۔ ان میں سواری سے متعلق آسائیش پیدا کر نے پر بھی خصوصی تو جہ دی گئی۔ جا نوروں پر سواری کے زما نے سے نکل کر تیز ترین طیاروں کی دنیا تک نکل آیا ہے۔ مو ٹر کار زندگی کی اہم ضرورت تصور کی جا تی ہے۔ اور سواری کا یک اہم اور آرام دہ ذریعہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطا بق دنیا کے ہزار میں سے ایک سو اڑتالیس لو گوں کے پا س ذاتی سواری ہے۔ اور ایک بلین سے ذیادہ کاریں دنیا کے سڑکوں پر دوڑتے رہتے ہیں۔

سب سے لمبی گا ڑی۔
سو فٹ لمبی لیمو سائن کو دنیا کی سب سے لمبی گا ڑی کا اعزاز حا صل ہے۔ لیمو سائن نا می گا ڑی کو نو ے کے دہا ئی میں بنا یا گیا تھا، جئے اوہبرگ اسکے گردانے جا تے ہیں۔ لیمو سائن نامی گاڑی کے چھبیس پہیئے ہو تے ہیں۔ یہ بات حیران کر دینے والی ہے کہ لیمو سائن گا ڑی میں ایک سوئمنگ پول، ایک بڑا بیڈ، اور ایک ہیلی پیڈ بھی ہے۔ اب ظا ہر ہے اتنی بڑی کا ر کو خرید کر کسی نے کیا کرنا ہاں البتہ فیملی پلا ننگ نہ کر نے والے اس با رے میں سو چ سکتے ہیں۔ فی الحال یہ فلموں میں استعما ل کے مقاصد اور تفریح کے لیئے استعما ل کی جا تی ہے جسکے گھنٹوں کے حساب سے چا رجز لیئے جا تے ہیں۔

سب سے چھو ٹی گا ڑی۔
لمبی گاڑی بنا نے کی وجہ کچھ نہ کچھ تو سمجھ آتی ہے مگر بہت ہی چھو ٹی گا ڑی بنا نے کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ پیل پی سیکسٹی دنیا کی چھوٹی ترین گا ڑی تصور کی جا تی ہے جسے انیس سو پھینسٹھ میں پیل انجنیئرنگ کمپنی نے بنا یا تھا۔ یہ گاڑی تین پہیوں پر مشتمل ہو تی ہے۔ اور اب تک کی سب سے مختصر ترین گا ڑی کا اعزاز برقرار رکھ پا ئی ہے۔ مگر اس گا ڑی کی وزن تقریبا ساٹھ کلو گرام ہے۔ اور اونچائی سو سینٹی میٹر ہے۔ اس میں ایک آدمی کے بھیٹنے کی گنجا ئش ہے۔

زیادہ استعمال ہو نی والی گاڑی۔
ٹویوٹا کرولا کو سب سے ذیادہ استعمال ہو نے والی گا ڑی تصور کیئے جا تے ہیں۔ آج سے دو سال پہلے کی ایک رپورٹ میں انیس سو چھیا سٹھ سے لیکر دو ہزارتیراہ تک چار کروڑ یو نٹس فروخت ہو ئے ہیں، جو کسی اور کمپنی کے اب تک فروخت نہیں ہو ئے۔

سب سے مہنگی گا ڑی۔
Ferrari 250 GTO, انیس سو باسٹھ کو اب تک کی سب سے مہنگی ترین گاڑی ما نا جا تا ہے۔ جسکی مالیت چو نیتس ملین ڈالر بتا ئی گئی ہے۔ لیمبو رگنی کی گاڑیاں بھی مہنگی ترین گاڑیاں تصور کی جا تی ہے۔ ان کی قیمت بھی کئی ملین ڈالر میں بتائی جا تی ہے۔

سب سے سستی گا ڑی۔
"ٹا ٹا نا نو" گا ڑی جو حال ہی میں بھارت میں تیا ر کی گئی ہے کو دنیا بھر میں سستی ترین گاڑی ما نا جا تا ہے۔ یہ د وہزار تیراہ میں تیا ر کی گئی اور دو ہزار چو دہ میں منظر عام پر لا ئی گئی۔ ٹا ٹا نانو کی ابتدائی قیمت دو لاکھ روپے رکھی گئی، جس میں سیکنڈ ہینڈ گاڑی بھی مشکل سے ملتی ہے۔ یہاں چار لوگوں کے لیئے نئی نو یلی کمپنی گاڑی مل رہی ہے۔

MUHAMMAD KASHIF  KHATTAK
About the Author: MUHAMMAD KASHIF KHATTAK Read More Articles by MUHAMMAD KASHIF KHATTAK: 33 Articles with 80279 views Currently a Research Scholar in a Well Reputed Agricultural University. .. View More