مائیکرو سوفٹ کے نابینا مسلم انجینئیر کا حیرت انگیز کارنامہ

کبھی کبھی کسی معذوری کے شکار افراد بھی ایسے حیرت انگیز کارنامے سرانجام دے جاتے ہیں جس کا صحت مند افراد تصور بھی نہیں کرسکتے- ایسا ہی ایک چونکا دینے والا کارنامہ حال ہی میں مائیکرو سوفٹ کے نابینا مسلم انجنئیر ثاقب شیخ نے انجام دیا ہے-
 

image

لندن سے تعلق رکھنے والے ثاقب شیخ نے اپنے جیسے نابینا افراد کے لیے ایک ایسی اپلیکیشن تیار کی ہے جو انہیں سامنے یا اردگرد دنیا میں موجود کسی بھی فرد یا شے کے بارے میں درست معلومات مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

یہ اپلیکشن اسمارٹ فون اور اسمارٹ گلاسز سے منسلک ہو کر اپنا کام سرانجام دیتی ہے اور نابینا فرد کے کانوں میں لگے ہیڈ فون کے ذریعے اسے تمام تر معلومات سے آگاہ کرتی رہتی ہے-
 

image


ثاقب شیخ کی اس SeeingAI اپلیکیشن کی کارکردگی کا مظاہرہ گزشتہ ماہ منعقد ہونے والی مائیکروسوفٹ بلڈ کانفرنس 2016 کے دوران کیا گیا- تاہم ابھی اس پروجیکٹ پر کام جاری ہے تاکہ اسے مزید بہتر انداز میں متعارف کروایا جاسکے-

تجرباتی طور پر اس اپلیکیشن کو ثاقب شیخ نے اپنے اوپر ہی استعمال کر کے دکھایا- اس تجربے پر مبنی ویڈیو ثاقب شیخ کو مختلف مقامات اور مواقع پر اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے وہ بھی ایسے انداز سے جیسے وہ بینائی سے محروم ہی نہ ہوں-

ثاقب شیخ جو کہ صرف 7 سال کی عمر میں بینائی سے محروم ہوگئے تھے٬ کا کہنا ہے کہ “ میں نے یہ ایپلیکیشن کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے متاثر ہو کر تیار کی ہے“-
 

image

“ میں ایسی چیزوں کی ایجاد سے محبت رکھتا ہوں جو لوگوں کی زندگی میں بہتری لا سکیں- اور میں جب یونیورسٹی میں تب سے ہی میرا ایک خواب تھا کہ میں کچھ ایسا ایجاد کروں کہ جو آپ کو ہر لمحے آپ کے اردگرد کی دنیا سے باخبر رکھے“-

“ کچھ سال قبل تک یہ صرف ایک سائنسی کہانی تھی اور میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میں کبھی ایسا کر پاؤں گا لیکن جیسے جیسے مصنوعی ذہانت میں بہتری اور تیزی آئی تو یہ سب میری حوصلہ افزائی کا باعث بنا اور مجھے سب ممکن لگنے لگا کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتا ہوں“-
 

image

تاہم مائیکرو سوفٹ کی جانب سے ابھی تک اس اپلیکیشن کو تجارتی بنیادوں پر متعارف کروائے جانے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا- لیکن پھر بھی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی آجاتی ہے تو یہ بصارت سے محروم افراد کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگی-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

In a heartfelt demo that rounded off the Microsoft Build conference keynote this year, software engineer Saqib Shaikh outlined an ongoing research project that uses machine learning and artificial intelligence to help visually impaired or blind people to better 'see' the world around them.