الاسکا انتہائی دلچسپ و عجیب ریاست٬ حیران کن حقائق

اکثر لوگوں کے خیال میں امریکہ کی ریاست الاسکا میں زیادہ تر برف پائی جاتی ہے یا پھر بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں صرف بلند و بالا عمارات ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ الاسکا میں ان دونوں چیزوں کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے جس سے بیشتر افراد لاعلم ہیں- ہم یہاں الاسکا سے متعلق چند ایسے حقائق کا ذکر کریں گے جو اسے ایک دلچسپ اور عجیب ریاست بناتے ہیں-
 

image
امریکہ نے الاسکا کو روس سے خریدا تھا اور اس کے لیے روس کو اس وقت 7.2 ملین ڈالر ادا کیے جو کہ آج کے 118 ملین ڈالر بنتے ہیں- یہ رقم اس سے بھی کم جو ہسپانوی کلب Real Madrid نے مشہور فٹبالر Cristiano Ronaldo کو ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ادا کی ہے-
 
image
1964 میں الاسکا میں شدید زلزلہ آیا جس نے پانی کے کنوؤں کو بہت متاثر کیا-
 
image
الاسکا میں واقع گلیشیر اور برفانی علاقوں کی تعداد باقی آباد دنیا میں پائے جانے والے مجموعی گلیشیرز کی تعداد سے بھی کئی زیادہ ہے-
 
image
امریکہ کے 20 میں سے 17 بلند ترین پہاڑ الاسکا میں پائے جاتے ہیں جس میں شمالی امریکہ کی سب سے بلند ترین چوٹی دینالی بھی شامل ہے- یہ چوٹی 20 ہزار 320 فٹ اونچی ہے-
 
image
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ الاسکا میں پیزا ڈلیوری کے ہوائی جہاز کا بھی استعمال کیا جاتا ہے-
 
image
Adak National Forest شمالی امریکہ کا سب سے چھوٹا جنگل ہے جہاں صرف 33 درخت پائے جاتے ہیں-
 
image
امریکی ریاست الاسکا میں 100 سے زائد فعال آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں-
 
image
الاسکا میں سوتے ہوئے ریچھ کو جگانا غیر قانونی ہے اور حقیقت یہ قانون انسان کی بھلائی کے لیے ہی ہے-
 
image
امریکہ کو ملنے والے تیل کا 25 فیصد حصہ الاسکا سے حاصل کیا جاتا ہے-
 
image
1958 میں آنے والا سونامی جب الاسکا سے ٹکرایا تو اس کی لہریں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے بھی اونچی تھیں-
 
image
الاسکا میں پایا جانے والا ووڈ نامی مینڈک موسمِ سرما کے دوران خود کو مکمل طور پر منجمد کر لیتا ہے٬ یہاں تک کہ اس کی سانس بھی رک جاتی ہے- اور بہار کے موسم میں یہ مینڈک دوبارہ فعال ہوجاتا ہے-
 
image
Fairbanks میں سال کے تقریباً 243 دنوں میں خوبصورت ناردرن لائٹس کا نظارہ کر سکتے ہیں-
 
image
آپ الاسکا میں کھڑے ہو کر روس کا نظارہ کرسکتے ہیں( الاسکا کے بعض علاقوں سے روس کا فاصلہ دو میل سے بھی کم ہے)-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Alaska is a state of extremes. Although you probably only think of snow and husky dogs there is a lot more to it than that. But…that is a good place to start. So, did you know that Alaska has more glaciers than the rest of the habitable world combined? (this of course excludes Antarctica).