بچے کسی سے کم نہیں - ایسے حقائق جو حیران کردیں٬ حصہ دوئم

بچے اﷲ تعالیٰ کا تحفہ قرار دیے جاتے ہیں- اپنی معصومیت سے ہر کسی کا دل جیت لیتے ہیں- بچوں کے بارے میں چند دلچسپ حقائق کچھ عرصہ قبل شائع کیے تھے- آج کا آرٹیکل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے- امید ہے کہ آپ یہ تمام حقائق ضرور پسند آئیں گے-
 

بیک وقت ہضم کرنا اور سانس لینا:
ماہرین کے مطابق بچے 7 ماہ کی عمر تک ایک ہی وقت میں باآسانی کھانا نگلنے اور سانس لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

image


50 فیصد گلوکوز کا استعمال:
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کا دماغ جسم میں موجود 50 فیصد گلوکوز استعمال کرتا ہے- شاید یہی وجہ ہے کہ اتنی زیادہ نیند آتی ہے-

image


بچوں کی 270 ہڈیاں:
پیدائش کے وقت نومولود بچے کے جسم میں 270 ہڈیاں موجود ہوتی ہیں جبکہ بڑوں میں ہڈیوں کی تعداد 206 ہوتی ہے- جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے جاتے ہیں کھوپڑی کی چند ہڈیاں آپس میں گھل مل جاتی ہیں- یہی وجہ ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیا جسم میں کم رہ جاتی ہیں-

image


نومولود بچوں کی آنکھیں:
جی ہاں آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ نومولود بچوں کی آنکھوں کا سائز ان کے بالغ آنکھوں کے سائز کا 75 فیصد حصہ ہوتی ہیں-

image


نمک کا ذائقہ نہیں محسوس کرسکتے:
بچے 4 ماہ کی عمر تک نمک کا ذائقہ نہیں محسوس کرسکتے- اس تاخیر کی وجہ شاید یہ ہے کہ ان کے گردے سوڈیم کا استعمال 4 ماہ کی عمر کے بعد کرنا شروع کرتے ہیں-

image


کھلی آنکھوں سے سو سکتے ہیں:
بچے کھلی آنکھوں سے بھی سو سکتے ہیں اور یہ بات نومولود بچوں میں پائی جاتی ہے جبکہ یہ نقصان دہ نہیں ہوتی- میڈیکل میں اسے nocturnal lagophthalmos کہا جاتا ہے-

image

مئی میں پیدا ہونے والے بچے وزنی:
یہ ضروری نہیں کہ یہ بات ہر کسی پہ سچ ثابت ہو٬ مگر اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچے دوسرے مہینوں میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں اوسطاً 200 گرام زیادہ وزنی ہوتے ہیں-

image

بچے قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں جو اپنی معصومیت سے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں- بچوں کے بارے میں مزید معلومات اور نت نئے ناموں کے بارے میں جاننے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر وزٹ کیجیے:

Click Here

YOU MAY ALSO LIKE:

Children are the most precious gift of ALLAH ALMIGHTY. They can win hearts with their innocence. Some interesting facts about Children were published sometime back. This article is a continuation of that. We hope that you will like it.