چند عام غذائیں کس وقت کھانا زیادہ فائدہ مندہ اور کب نقصان دہ؟

غذا ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک اہم ترین جز ہے اور ہم اس کا استعمال بھوک مٹانے کے علاوہ صحت مند زندگی کے حصول کے لیے بھی کرتے ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم اس بات سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں کونسی غذا کو کس وقت کھانا بہترین ثابت ہوتا ہے یا پھر اسی غذا کو دن کے کونسے اوقات میں نہیں کھانا چاہیے کیونکہ اس وقت یہ فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے؟ ہمارا آج کا آرٹیکل ایسی ہی معلومات پر مبنی ہے جس میں آپ چند عام غذاؤں کے استعمال کے بہترین و بدترین اوقات کے بارے میں جانیں گے-
 

دودھ:
دودھ کیلشیم کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ تصور کیا جاتا ہے جس سے ہماری ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں- عام طور پر دودھ صبح ناشتے میں اور رات کو سونے سے قبل پیا جاتا ہے- لیکن دودھ میں کاربوہائیڈریٹ٬ میگنیشیم٬ پروٹین اور کئی اقسام کے وٹامن بھی پائے جاتے ہیں جو معدے کے لیے بھاری ثابت ہوتے ہیں-

بہترین وقت: ماہرین کے مطابق دودھ رات کو سونے سے قبل پینا چاہیے کیونکہ اس سے توانائی کے حصول کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ تیزابیت کو بےاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین نیند فراہم کرتا ہے-

بدترین وقت: صبح کے وقت دودھ نہیں پینا چاہیے کیونکہ اس وقت آپ اپنا پیٹ خالی ہونے کی وجہ سے پھولا ہوا محسوس کرتے ہیں جو اور یہ فوری طور پر اتنی توانائی فراہم نہیں کرتا جتنی کہ ایک اچھے ناشتے سے حاصل ہوتی ہے-

image


چاول:
ہمارے ہاں غذا میں چاولوں کا استعمال عام ہے- بریانی سے لے کر کھچڑی تک٬ انہیں دوپہر یا رات کے کھانے میں ضرور استعمال کیا جاتا ہے- تاہم چاول زیادہ کاربو ہائیڈریٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جس سے آپ کو بےپناہ توانائی حاصل ہوتی ہے-

بہترین وقت: چاول دوپہر کے کھانے میں استعمال کرنے چاہئیے کیونکہ یہ ہضم ہونے میں کافی وقت لگاتے ہیں- اور اس سے حاصل ہونے والی کافی توانائی کو ہم دن بھر کی اپنی سرگرمیوں میں استعمال بھی کرسکتے ہیں-

بدترین وقت: رات کے کھانے میں چاولوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ہم کھانا کھاتے ہی اکثر سونے چلے جاتے ہیں اور ہضم نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے- دوسری جانب کاربو ہائیڈریٹ سے حاصل ہونے والی توانائی جب استعمال نہیں ہوتی تو وہ جسم میں چکنائی بنانے لگتی ہے-

image


سیب:
سیب دنیا بھر میں سب سے زیادہ اگائی جانے والی غذاؤں میں سے ایک غذا ہے- سیب صحت کے لیے ایک بہترین غذا ہے جس میں کاربوہائیڈریٹ٬ وٹامن اے٬ سی٬ کے٬ کیلشیم٬ میگنیشیم٬ فاسفورس٬ سوڈیم اور فلورائیڈ پایا جاتا ہے- اس کے علاوہ سیب کے غذائی ریشے نظام ہضم کی آنتوں کو بھی صحت مند بناتے ہیں-

بہترین وقت: مندرجہ بالا تمام خصوصیات کے پیشِ نظر سیب کو صبح کے اوقات میں کھانا چاہیے کیونکہ اس وقت آپ کو پورے دن کے لیے بہترین توانائی فراہم کرسکتا ہے اور آپ کی آنتوں کی صفائی بھی کرسکتا ہے-

بدترین وقت: رات کے اوقات میں سیب کھانا عمل انہضام پر بوجھ بن سکتا ہے- اس کے علاوہ سیب میں موجود تیزابیت رات کے آپ کے اندر موجود تیزابیت میں اضافے کا سبب بھی بن سکتی ہے-

image


کیلا:
کیلا کھلاڑیوں کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹ اور فاسفورس کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے-

بہترین وقت: کیلا دوپہر کے وقت کا کھانا بہترین ثابت ہوتا ہے- اس سے حاصل ہونے والی توانائی آپ کی دن بھر کی سرگرمیوں کے لیے کافی ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہ تیزابیت کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے-

بدترین وقت: کیلا کبھی خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے کیونکہ اس میں موجود میگنیشیم کی بھاری مقدار آپ کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوسکتی ہے جبکہ فائبر آپ کی آنتوں کے لیے مسائل پیدا کرسکتا ہے- اس کے علاوہ رات کو کیلا کھانا بلغم پیدا کرتا ہے-

image


گوشت:
ہم زیادہ تر گوشت کا استعمال رات کے کھانے میں کرتے ہیں- گوشت میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- تاہم پروٹین ہی کی وجہ سے اسے ہضم ہونے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے-

بہترین وقت: دوپہر کے بعد یا شام کے اوقات میں گوشت کھانا بہترین ہے کیونکہ اس وقت اسے ہضم ہونے کے لیے کافی ٹائم مل جاتا ہے- جس کے بعد اس سے حاصل ہونے والی توانائی انسان کو طاقت بخشتی ہے-

بدترین وقت: رات کے وقت گوشت کا استعمال ہضم نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے معدے پر بوجھ بن سکتا ہے اور آپ کی نیند بےسکونی کا شکار ہوسکتی ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Sure, we can grab whatever we like to eat and have it anytime we please. But when it comes to healthy living, most foods have the best and worst time that you can have them. Listed below are some common foods and the best and worst time to have them logically supported by science.