میدانِ جنگ کے بادشاہ٬ پاکستان آرمی کے جدید ٹینک

پاکستان آرمی نہ صرف جدید اسلحہ سے لیس ہے بلکہ یہ جدید ترین جنگی ٹینک بھی رکھتی ہے جنہیں میدانِ جنگ میں بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے اور انہیں میدانِ جنگ کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے- پاکستان آرمی کے جدید ٹینک دشمن کے خلاف ایک اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- عام طور پر ایک ٹینک کو 3 سے چار افراد کی ٹیم کنٹرول کرتی ہے اور اسے استعمال کرنا آسان نہیں ہوتا- پاکستان آرمی کے پاس انتہائی جدید اقسام کے ٹینک موجود ہیں جو کہ دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- اس آرٹیکل میں ہم پاکستان آرمی کے زیرِ استعمال چند جدید ٹینکوں کا ذکر کریں گے-
 

Al-Khalid Tank
الخالد ٹینک پاکستان کا تیار کردہ پہلا ٹینک ہے جو کہ چین کے تعاون سے تیار کیا گیا- اس کا شمار دنیا کے مہلک ترین ٹینکوں میں کیا جاتا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے- یہ ٹینک پاکستان کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) میں تیار کیا گیا ہے- الخالد ٹینک رات کے اوقات میں بھی دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image


Al Zarrar
ال ضرار پاکستان آرمی کا میدانِ جنگ میں استعمال ہونے والا مرکزی ٹینک ہے- آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس ٹینک کو بارودی سرنگوں٬ ٹینکوں کو تباہ کرنے والے خاص ہتھیاروں یا دیگر اقسام کے اسلحے سے بھی کوئی نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا- اس ٹینک کا وزن 40 ٹن ہے اور اس میں 12 سلینڈر ڈیزل انجن نصب ہے جو کہ 730 ہارس پاور کے انجن جتنی طاقت فراہم کرتا ہے-

image


The T-85
یہ اصلی ٹینک چائنہ نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن (NORINCO) میں تیار کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان نے اس کی تیار کی لائسنس حاصل کر کے اسے پاکستان کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں تخلیق کیا- اس میں 730 ہارس پاور لیکویڈ کول ڈیزل انجن نصب ہے- یہ ٹینک ہتھیاروں وسیع رینج سے لیس ہے جو کہ جدید بھی ہیں- اس ٹینک پر نصب ہونے والا تمام اسلحہ پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کیا ہے-

image


The T-59
یہ ٹینک چائنہ نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن (NORINCO) نے تیار کیا ہے جو کہ Soviet T-54A کا چینی ورژن ہے اور اسے باقاعدہ لائسنس لینے کے بعد اپ گریڈیشن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے- یہ ٹینک پاکستان کے پاس بھی موجود ہیں اور اس کا پہلا کامیاب تجربہ 1987 میں پاکستان میں ہی کیا گیا تھا- یہ ٹینک بھی جدید اسلحہ سے لیس ہے جو کہ دشمن کے بےپناہ نقصان پہنچنانے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image


The T-80 UD
یہ ٹینک بھی میدانِ جنگ میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کے ہتھیاروں میں موجود یہ ٹینک انتہائی جدید ہونے کے ساتھ ساتھ محفوظ ٹینک بھی قرار دیا جاتا ہے- اس ٹینک میں نصب انجن 1000 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- 1996 میں پاکستان آرمی نے اس ماڈل کے 320 ٹینک خریدے جن کی مالیت اس وقت 650 ملین ڈالر تھی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The Armour division of the Pakistani Army has the joy of handling this amazing hot boxes known as tanks. Known as the King of the battlefield, these tanks can be a force to reckon with. Even though they are a huge head turner, the men that operate these beasts are tested beyond limits as they not only have to manage the heat from being in a tin box but also deal with the heat that is created from firing it. They are usually a 3 or 4 man team that runs one tank. Not an easy feat to do.