ایک ارب ڈالر کی شادی٬ مالا مال کرتی اے ٹی ایم مشین اور جان لیوا سیلفی

ہماری ویب دنیا بھر میں پیش آنے والے منفرد اور حیرت انگیز واقعات سے اکثر اپنے قارئین کو آگاہ کرتی رہتی ہے جسے قارئین کی ایک بڑی تعداد پسند بھی کرتی ہے- آج کا آرٹیکل بھی ایسی ہی چند دلچسپ و عجیب خبروں پر مشتمل ہے جو کہ درحقیقت حالیہ چند دنوں میں دنیا بھر میں رونما ہونے والے چند منفرد واقعات ہیں جن میں سے سرفہرست تین واقعات ڈان سے اخذ کردہ ہیں-
 

شادی کا خرچ ایک ارب ڈالر:
شادی کو زندگی میں خوشی کی سب سے بڑی تقریب سمجھا جاتا ہے اور ہر فرد ہی اس موقع پر ہ رممکن خرچہ کر کے اپنے ارمان پورے کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مگر روسی دارالحکومت ماسکو میں 28 سالہ سید گیوٹسریوف اور بیس سالہ خدیجہ ازہاکوسوف کی گزشتہ ہفتے شادی ہوئی تو اس موقع پر انتہائی پرتعیش تقریب کا انعقاد کیا گیا جس پر ایک ارب ڈالرز (ایک کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) خرچ کردیئے گئے۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے مقبول ترین گلوکاروں اور فنکاروں جیسے جنیفر لوپز، اسٹنگ، Enrique Iglesias وغیرہ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پوری تقریب کا خرچہ دلہا کے والد قازقستان میں پیدا ہونے والے میخائیل گیوٹسریو نے اٹھایا۔ تیل کا کاروبار کرنے والے میخائیل کی ذاتی دولت کا تخمینہ فوربس نے 6.2 ارب ڈالرز لگایا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایک عام گھرانے سے تعلق رکھنے والی دلہن کا انتخاب طویل تلاش کے بعد کیا گیا کیونکہ دلہا کے والد ایسی بہو چاہتے تو جو خوبصورت، کنواری، شرمیلی اور ایسی ہو جسے عوامی سطح پر جانا نہ جاتا ہو۔ دلہن خدیجہ کا عروسی لباس پیرس سے منگوایا گیا تھا جس کی مالیت لگ بھگ دس لاکھ ڈالرز تھی جبکہ میچنگ ہینڈ بیگ، 50 لاکھ یورو کے ہیروں کے تاج اور ہیروں کے ہار کے ساتھ لباس کی چمک دمک نے لوگوں کی آنکھیں چندھیا دیں۔ شادی پر آنے والے مہمانوں کو سونے سے بنے ڈبے دیے گئے جس پر جوڑے کے نام اور شادی کی تاریخ درج تھی۔

image


سیلفی نے طالب علم کی جان لے لی:
شور کوٹ کنٹونمنٹ کے قریب سیلفی لینے کے دوران تیز رفتار ٹرین سے بچنے کی کوشش میں ایک نوجوان طالب علم نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق،حیدری والا سے تعلق رکھنے والا سیکنڈ ایئر کا طالب علم محمد عبید اپنے دوستوں کے ساتھ تریموں- سدھنائی لنک اور تریموں سدھنائی- حویلی لنک نہروں پر پکنک کیلئے گیا تھا۔ عبید ریلوے پل پر سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین آ گئی۔ اس صورتحال میں خوف زدہ عبید نے نہر میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب گیا۔ آخری خبریں آنے تک ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ اضلاع کے ریسکیو 1122 غوطہ خور عبید کی لاش نکالنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

image


بجلی کے بلوں میں اضافہ کرنے والی عادت:
پاکستان میں بجلی کے بلوں کو دیکھ کر اکثر لوگوں کا پارہ آسمان کو چھونے لگتا ہے، کچھ بل کی رقم دیکھ کر سکتے کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ بلوں میں کمی لانے کے لیے لوگ ہر طرح کی بچت کرتے ہیں جیسے کمرے سے نکلتے وقت لائٹس بند کرنا، اے سی (اگر ہو تو) کا کم از کم استعمال، برقی مصنوعات (فریج، ٹی وی یا دیگر) کو کچھ گھنٹوں بعد بند کرنا وغیرہ۔ مگر پھر بھی بجلی کا بل ہر ماہ پہلے سے زیادہ بڑھ کر کیوں سامنے آتا ہے؟ تو اس کا جواب آپ کی ایک عادت میں چھپا ہے جو گرم یا بھاپ اڑاتے کھانوں کو فریج میں رکھ دینا ہے۔ جی ہاں گرم کھانوں کو رکھنے پر فریج کی موٹر کو دیر تک اور زیادہ تیزی سے کام کرنا پڑتا ہے۔ آسان الفاظ میں آپ کا فریج ان گرم پکوانوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کے لیے اتنی زیادہ بجلی خرچ کرنے لگتا ہے جو بلوں میں بے پناہ اضافے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ اس کا حل کیا ہے؟ تو اپنے گرم کھانوں کو پہلے کچن میں ہی دو گھنٹے تک ٹھنڈا کریں (اس سے زیادہ وقت پر بیکٹریا کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے) اور اس کے بعد فریج میں رکھ دیں۔ اور ہاں آپ کی ایک اور عادت بھی بلوں میں اضافہ کرتی ہے اور وہ ہے ہر وقت موبائل ڈیوائسز کو چارج کرنے یا چارجر کو آن چھوڑ دینا۔

image


سب کو مالا مال کرنے والی اے ٹی ایم مشین:
حال ہی میں ہانگ کانگ کے بازار میں نصب ایک اے ٹی ایم مشین نے اچانک ایک ایک ہزار کے ہانگ کانگ ڈالر کے نوٹوں کی بارش شروع کردی اور آس پاس موجود لوگوں نے اس بارش میں نہانا شروع کردیا- جس کے ہاتھ جتنا آیا لے کر چلتا بنا - بعض افراد تو یہ نوٹ سمیٹ کر سامنے موجود کیسینو میں جوا کھیلنے تک پہنچ گئے- تاہم جیسے ہی پولیس کو اطلاع ملی اس نے فوراً علاقے کو سیل کر کے اتنی رقم واپس وصول لی جتنی وہ وصول سکتے تھے کیونکہ بعض افراد تو رقم ملتے ہی رفو چکر بھی ہوچکے تھے-

image


جہاز کا ٹائر پنکچر:
جی ہاں جہاز کا ٹائر پنکچر ہوجانے والا یہ منفرد واقعہ حال ہی میں چین کی بیجنگ کیپیٹل ائیرلائنز کے ایک طیارے کے ساتھ پیش آیا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹائر کے پنکچر ہونے کی اطلاع بھی ایک مسافر نے ہی فراہم کی نہ کہ جہاز کے عملے نے- یہ طیارہ ٹیک آف کے لیے تیار تھا اور بیشتر مسافر جہاز میں بیٹھ چکے تھے جبکہ کچھ طیارے میں سوار ہورہے تھے کہ انہیں میں سے ایک خاتون مسافر کی نظر جہاز کے پچکے ہوئے ٹائر پر جا پڑی- خاتون نے فوراً عملے کو مطلع کیا اور یوں طیارہ ایک بڑی تباہی سے بچ گیا- عملے نے تمام مسافروں کو جہاز سے واپس اتار کر انتظار گاہ میں بیٹھا دیا اور ٹائر کی تبدیلی میں 3 گھنٹے کا وقت لگا- اس دوران ایک خاتون مسافر نے طیارے کے پنکچر ٹائر کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں جس کے بعد ائیر لائن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ اگر مسافر کی نظر پنکچر ٹائر پر نہ پڑتی تو طیارہ عملے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے تبتاہی کا شکار ہوجاتا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

On the daily basis interesting and strange events occurs around the World and some of these events are become part of our life. In this article we mention some of those events that emergence took place is in recent days. We believe that after reading them you may not stay without enjoying.