بچے کسی سے کم نہیں٬ حقائق جو حیران کردیں٬ حصہ اول

بچے کس کو اچھے نہیں لگتے؟ بلاشبہ نومولود بچے اﷲ تعالیٰ نعمت ہوتے ہیں جن کے آنے سے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے- ہنستے مسکراتے بچوں کے بارے میں ایسی کئی باتیں ہیں جو ہر خاص و عام کو معلوم نہیں- آئیے ان کے بارے میں چند حیرت انگیز باتیں ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 

صرف ایک کپ خون:
جی ہاں ایسے نومولود بچے جن کا وزن 2.3 کلوگرام سے لے کر 3.6 کلوگرام کے درمیان ہوتا ہے ان کے جسم میں تقریباً ایک کپ جتنا خون موجود ہوتا ہے-

image


ہر چیز کا رنگ سیاہ اور سفید:
چھوٹے بچے color blind ہوتے ہیں اور انہیں تمام اشیاہ سیاہ اور سفید دکھتی ہیں٬ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ آنکھوں کے ریٹینا میں موجود اعصابی خلیات اور دماغ جو دیکھنے کی صلاحیت کو کنٹرول کرتا ہے مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے-

image


ذائقے کی پہچان کی قوت بڑوں سے تیز:
ننھے بچوں کی صرف زبان ہی ذائقے کو نہیں پہچانتی بلکہ ان کے منہ کے مختلف حصے جیسے کہ تالو٬ پیچھے کا حصہ اور کناروں میں بھی ذائقوں کو پہچاننے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جس کی بدولت یہ ہر قسم کا ذائقہ فوراً پہچان جاتے ہیں- ماہرین کے مطابق نومولود بچوں میں ذائقے کو پہچاننے کی قوت بڑوں سے تین گنا زیادہ ہوتی ہے-

image


نومولود بچوں کے آنسو نہیں ہوتے:
ننھے بچے آنسو پیدا کرنے والی صلاحیت نہیں رکھتے- ابتدائی طور پر وہ آنسو صرف آنکھوں کی حفاظت اور نمی برقرار رکھنے کے لیے بہاتے ہیں- وقت کے ساتھ ساتھ glands پیدا ہوتے ہیں جو آنسوؤں کی شکل اختیار کرتے ہیں- یہ عمل تب ہوتا ہے جب بچے کی عمر 1 سے 3 ماہ کے درمیان ہوتی ہے-

image


نومولود بچوں میں پیدائشی طور پر تیرنے کی صلاحیت:
اس بات سے اکثر لوگ واقف نہیں ہوتے کہ بچے پیدائشی طور پر تیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سانس بھی روک سکتے ہیں- مگر جلد ہی وہ یہ صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں-

image


بچے قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں جو اپنی معصومت سے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں- بچوں کے بارے میں مزید معلومات اور نت نئے ناموں کے بارے میں جاننے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کیجیے:

Click Here

YOU MAY ALSO LIKE:

Babies are a bundle of joy. However, they aren't just cute and adorable. Their impressive set of skills and the amazing facts about them will surprise you. Did you know that every 3 seconds a baby is born and that a new born baby has just about one cup of blood in his body? Amazed?