پاکستان میں یوٹیوب کا نیا ’ورژن‘ متعارف

اگرچہ ایک طویل مدت سے پاکستان میں ویڈیو شئیرنگ کی مقبول ویب سائٹ یوٹیوب پر پابندی عائد ہے لیکن اب یوٹیوب کی جانب سے پاکستان کے لیے یوٹیوب کا ایک مقامی ورژن متعارف کروایا گیا ہے اور اسے ’یوٹیوب ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے‘ کے ڈومین سے منسلک کیا گیا ہے-
 

image


یوٹیوب کے اس مقامی ورژن کے ذریعے تمام بین الاقوامی ویڈیوز تک رسائی ممکن ہوسکے گی- اور یہ پہلا موقع ہے کہ یوٹیوب کی جانب سے کسی بھی ملک کے لیے کوئی خصوصی ورژن متعارف کروایا گیا ہے-

یو ٹیوب کے ترجمان کے کہنا ہے کہ “ ہمیں امید ہے کہ اِس ورژن کے ذریعے مقامی تخلیق کار، شخصیات اور موسیقاردنیا کی سب سے بڑی اور متحرک وڈیو برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہوسکیں گے“-
 

image


پاکستان کی جانب سے یوٹیوب پر سال 2012 میں اس وقت پابندی عائد کردی گئی تھی جب ادارے نے پیغمبر اسلام سے متعلق گستاخانہ مواد پر مبنی فلم کو اپنی سائٹ سے حذف نہیں کیا تھا جبکہ فلم منظر پر آنے کے بعد، دنیا بھر میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرے سامنے آئے تھے۔

یوٹیوب کے اس مقامی ورژن کو پاکستان میں یوٹیوب پر عائد پابندی کے خاتمے کی جانب پہلا قدم قرار دیا جارہا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Google has launched a localised version of YouTube in Pakistan, potentially paving the way for the country's top court to lift a ban on the site over "blasphemous content".The site was blocked after "Innocence of Muslims" was uploaded, an American-made film that depicted the Prophet Mohammed as a thuggish deviant and triggered protests across the Muslim world—including in Pakistan, where more than 20 people died in demonstrations.