انعامی رقم کے لالچ نے چینی شخص کی جان لے لی

ایس ایم ایس یا فون کالز کے ذریعے انعامی رقوم یا انعامی اسکیم کا لالچ دیا جانا تو پاکستانی معاشرے میں بھی عام ہے لیکن ایک چینی کاروباری شخص تو اس شکنجے میں پھنس کر اپنی تمام جمع پونجی لٹانے کے بعد اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا- مسٹر Xiong نے دھوکے کے بعد خود کو بینک کے سامنے ہی پھانسی لگا لی-
 

image


چین کے مسٹر Xiong حال ہی میں اپنی تمام جمع پونجی 10ہزار یوآن لے کر چین کے علاقے Xinxiang میں کاروبار شروع کرنے کے ارادے سے منتقل ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنی تمام رقم مقامی بینک میں محفوظ کروادی-

تاہم چند روز قبل اس مسٹر Xiong کو ایک فون کال کے ذریعے انہیں انعامی رقم جیتنے کی مبارکباد دی گئی اور انہیں کچھ رقم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی جس پر مسٹر Xiong نے انعامی رقم کے حصول کے لیے اپنا تمام جمع پونجی ہی دھوکے بازوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی-

مگر جب تک انہیں اس فراڈ کی حقیقت کا علم ہوا تب تک بہت دیر ہوچکی تھی- متاثرہ شخص نے بینک اور پولیس دونوں کو ہی اس فراڈ کے حوالے سے مطلع کیا تاہم دو دنوں کے چکروں کے باوجود دونوں اداروں نے کوئی کاروائی نہیں کی-
 

image


جس پر متاثرہ شخص نے دلبرداشتہ ہو کر بینک کے سامنے ہی صبح کے اوقات میں پھانسی کے پھندے سے لٹک کر خودکشی کر لی-

YOU MAY ALSO LIKE:

A man hanged himself in front of a Chinese bank this morning after not being able to cope with losing money to telephone scams. The man, known only by his surname of Xiong, lost more than 10,000 Yuan (£1,043) when he recently became a victim of fraud in Henan Province, central China.