اب صاف ہوا کا بل بھی ادا کرنا ہوگا

 دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے اور شدید ماحولیاتی آلودگی کے شکار ملک چین میں فضا میں زہریلا دھواں اتنا بڑا مسئلہ بن گی ہے کہ اب ایک ریستوراں نے اپنے گاہکوں سے صاف ہوا کا بل علیحدہ سے وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔

چینی دارالحکومت بیجنگ سے منگل 15 دسمبر کے روز موصولہ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پہلے تو صرف چینی معاشرے کو اجتماعی طور پر فضائی آلودگی کی قیمت چکانا پڑ رہی تھی، لیکن اب وہاں عام صارفین کو صاف ہوا میں سانس کے لیے انفرادی سطح پر بھی ادائیگیاں کرنا پڑنے لگی ہیں۔
 

image


چین کے کئی بہت بڑے بڑے شہروں میں بہت زیادہ آبادی، بے تحاشا ٹریفک، صنعتوں اور ماحول کے لیے نقصان دہ سبز مکانی گیسوں کے اخراج کے باعث فضا میں پایا جانے والا زہریلا دھواں یا سموگ ایک مسلسل مسئلہ بن چکا ہے۔

اب مشرقی چین کے شہر ژانگ جیاگانگ میں ایک ریستوراں کے مالک نے اپنے گاہکوں کو صاف ہوا مہیا کرنے پر فی کس ایک یوآن کی فیس وصول کرنا شروع کر دی ہے۔ اس ریستوراں کے مالک کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ہاں آنے والے گاہکوں کی سہولت کے لیے بہت سے ایئر فلٹر خریدے اور اسی لیے اب ہر گاہک سے ایک یوآن یا قریب 15 امریکی سینٹ اضافی طور پر وصول کیے جاتے ہیں۔

چینی ذرائع ابلاغ میں آج شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق مقامی حکام نے ریستوراں کے مالک کے اس فیصلے میں مداخلت کرتے ہوئے اسے منع کر دیا ہے کہ وہ اپنے گاہکوں سے صاف ہوا کی فراہمی کے عوض کوئی اضافی رقوم وصول نہ کرے۔ حکام کے مطابق پورے ریستوراں میں ہوا کو صاف کرنے والی مشینوں کی تنصیب ایک اچھا اقدام ہے لیکن اس وجہ سے گاہکوں پر کھانے پینے کے بل کے علاوہ کوئی اضافی ادائیگی مسلط نہیں کی جا سکتی۔

ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ مشرقی چین کے اس ریستوراں کے اس اقدام کے بعد اس موضوع پر چینی سوشل میڈیا پر ایک طویل بحث شروع ہو چکی ہے۔ کئی چینی صارفین نے کہا ہے کہ اگر انہیں صاف ہوا میں سانس لینے کا موقع مہیا کیا جائے تو وہ گھر سے باہر کھانا کھاتے ہوئے ہر بار ایک یوآن فی کس ادا کرنے پر تیار ہیں۔
 

image


تحفظ ماحول کے لیے سرگرم عالمی تنظیم گرین پیس کے مطابق چین کے 80 فیصد شہروں میں فضائی آلودگی کی شرح اتنی زیادہ ہے کہ وہ واضح طور پر مضر صحت ہوتی ہے۔

امریکی ماہرین کے مطابق چین میں پائی جانے والی فضائی آلودگی کے سبب ہر روز چار ہزار سے زائد انسان ہلاک ہو جاتے ہیں اور پورے چین میں قریب 38 فیصد شہری ایسے ہیں جو بالعموم مضر صحت ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

BEIJING — Has clean air become such a luxury in China that restaurants can charge patrons for it? That question raged on Tuesday after Xinhua, the state news agency, reported that a restaurant in the eastern province of Jiangsu was doing just that. The restaurant, in Zhangjiagang, near Shanghai, was adding 1 renminbi, or about 15 cents, per customer as a “clean air fee.”