دنیا کے مختلف ساحلوں سے دریافت ہونے والی عجیب اشیاﺀ

دنیا بھر موجود سمندروں کے ساحلوں سے روزانہ کوئی نہ کوئی عام چیز ضرور دریافت ہوتی ہے لیکن یہ کوئی انوکھی یا حیرت انگیز چیزیں نہیں ہوتی جو ان کا ذکر بڑے پیمانے پر کیا جائے- تاہم بعض لوگوں کو ایسی عجیب چیزیں بھی ان ساحلوں سے دریافت ہوئی ہیں جن کے بارے میں دنیا کو بتایا جانا ضروری ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو دنیا کے مختلف ساحلوں سے عام انسانوں کو ملی ہیں-
 

image
جاپان کے شہر ٹوکیو کے ساحل پر کوکین سے بھرے ڈبے پائے گئے تاہم ان کی ملکیت کا کسی نے دعویٰ نہیں کیا-
 
image
فلوریڈا کے ساحل سے ایک شخص کو 18 قیراط کی ہیرے کی انگوٹھی ملی جس میں قیمتی پتھر بھی جڑے ہوئے تھے-
 
image
فلوریڈا کے St. Johns County نامی ساحل سے ایک ایسا ہسپانوی Caravaca cross دریافت ہوا جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 17ویں صدی سے تعلق رکھتا ہے-
 
image
فلموں میں تو آپ نے اکثر ساحلِ سمندر پر پیانو بجتے دیکھا ہوگا لیکن فلوریڈا کے میامی ساحل سے حقیقی طور پر یہ پیانو دریافت ہوا ہے-
 
image
نیدر لینڈ کے ساحل پر ہزاروں جوتے پائے گئے- اتنی بڑی تعداد میں یہ جوتا ساحل پر کیسے آئے کوئی نہیں جانتا-
 
image
جنوبی کیرولینا کے اونسلو نامی سے ساحل سے شارک مچھلی کا دانت دریافت ہوا- زندہ شارک سے یہ دانت حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے-
 
image
28 ہزار 800 ربڑ سے تیار کردہ بطخیں 1992 میں حادثاتی طور پر بحرالکاہل میں جاگریں اور آج یہ دنیا کے مختلف ساحلوں تک پہنچ چکی ہیں-
 
image
ایک سمندری ساحل پر 150 سالہ پرانا کتبہ بھی دیکھا گیا جس پر Delia Presby Otter نامی شخص نام درج ہے-
 
image
غزہ شہر کے ساحل پر سینکڑوں کی تعداد میں manta rays نامی مچھلیاں دیکھی گئیں-
 
image
یہ عجیب و غریب سکہ Forgotten Beach سے دریافت ہوا-
 
image
فلوریڈا کے Fort Lauderdale کے ساحل سے ایک شخص کو آنکھ کا ڈھیلا دریافت ہوا جس کے بارے میں لوگوں کے درمیان یہ افواہ پھیلی کہ یہ سمندری عجیب الخلقت مخلوق کی آنکھ ہے تاہم ماہرین نے بعد میں انکشاف کیا کہ اس دریافت کا تعلق swordfish سے ہے-
 
image
نیدر لینڈ کے ساحل پر ایک روز ہر طرف کیلے ہی کیلے پڑے دیکھے گئے- اتنی بڑی تعداد میں یہ کیلے کہاں سے آئے کسی کو معلوم نہیں-
 
image
فلوریڈا کے St. Augustine ساحل سے ایک ایسا بٹن دریافت ہوا جس کی تاریخ 17ویں صدی سے جا ملتی ہے-
 
image
سونے کی یہ خوبصورت انگوٹھی آسٹریلیا کے تاریخی ساحل پر پائی گئی-
 
image
اس عجیب الخلقت اور خوفناک نامعلو جانور کی لاش سال 2012 میں سان ڈیاگو کے ساحل پر دیکھی گئی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Items are found on the beach every day. It’s not out of the ordinary but if you’re like me, the only items you find are seashells, seaweed, and the occasional hermit crab. To some people these items may be of some significance but they are nothing compared to the other amazing discoveries people have found washed ashore on beaches worldwide.