چند چیزوں کی شئیرنگ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے

ہر گھر میں کچھ ایسی عام اشیاﺀ ضرور موجود ہوتی ہیں جو گھر کے تمام افراد مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں- لیکن ماہرین نے چند مخصوص گھریلو اشیاﺀ کے مشترکہ استعمال کے اس عمل کو انتہائی خطرناک اور صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے- ماہرین کے مطابق مندرجہ ذیل اشیاﺀ لوگوں کو کبھی بھی آپس میں شئیر نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اس طرح ایک فرد میں موجود بیماری دوسرے فرد میں بھی منتقل ہوسکتی ہے-
 

Earphones
شاید آپ کو اس بات کا احساس بھی نہ ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ ائیر فون جراثیم سے بھرپور ہوتے ہیں- اور یہ جراثیم ائیرفون تک اس وقت پہنچتے ہیں جب انہیں کانوں میں لگایا جاتا ہے- کانوں کی میل ان ائیرفون سے چپک کر جب دوسروں کے کانوں تک پہنچتی ہے تو انہیں انفیکشن ہوسکتا ہے-

image


Earrings
پاکستانی خواتین میں یہ عادت عام پائی جاتی ہے کہ وہ اکثر کسی نہ کسی پارٹی میں جانے کے کانوں میں پہنے جانے والے بُندے (Earrings) آپس میں شئیر کرلیتی ہیں- لیکن یہ عمل بھی انتہائی خطرناک ہے کیونکہ کانوں کے سوراخ میں بُندے داخل کرنے کے دوران خون ان پر لگ جاتا ہے اور یوں ایک فرد کے خون میں موجود جراثیم دوسرے فرد تک باآسانی منتقل ہوسکتے ہیں-

image


Toothbrush
ٹوتھ برش کو اگر کھلا نہ بھی چھوڑا جائے تب بھی اس میں جراثیم ضرور موجود رہتے ہیں- یہ جراثیم برش کرنے کے دوران انسان کے منہ سے ٹوتھ برش میں منتقل ہوتے ہیں- اس لیے ضروری ہے کہ کسی دوسرے شخص کا برش استعمال کرنے سے گریز کریں اور نہ ہی کسی کو اپنا ٹوتھ برش استعمال کرنے دیں-

image


Toothpaste
ٹوتھ پیسٹ کی شئیرنگ اگرچہ اتنی نقصان دہ تو نہیں جتنی کے ٹوتھ برش کی ہے تاہم ماہرین کے مطابق ٹوتھ برش پر ٹوتھ پیسٹ لگانے کے دوران ٹیوب میں بھی جراثیم داخل ہوسکتے ہیں- اس لیے جہاں تک ممکن ہو اس عمل سے بھی بچیے-

image


Lip balm
سردیوں کے موسم میں ہونٹوں کے پھٹنے سے بچانے کے لیے چیپ اِسٹک کا استعمال ضرور کیا جاتا ہے- لیکن اس کی شئیرنگ بھی خطرناک ثابت ہوتی ہے- ہونٹوں پر لگانے کے دوران منہ کی جھلیوں سے نکلنے والے جراثیم اس پر چپک جاتے ہیں اور جب یہی چیپ اسٹک کوئی دوسرا فرد استعمال کرتا ہے تو اس کے خون میں داخل ہوجاتے ہیں- اس شئیرنگ میں زیادہ تر Herpes Simplex نامی وائرس دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے-

image


Cream in a jar
اگرچہ کریم کے استعمال سے چہرے پر موجود جراثیم تو دوسروں تک منتقل نہیں ہوتے تاہم ایک شخص کی انگلیوں کے پوروں پر موجود جراثیم ضرور کریم کی بوتل میں داخل ہوسکتے ہیں اور یوں دوسرے فرد تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں-

image


Tweezers
بھنوؤں کی درستگی کے لیے استعمال کیے جانے والے ٹیوزر کی شئیرنگ کس حد تک خطرناک ثابت ہوسکتی ہے شاید آپ کو اس کا گمان بھی نہ ہو- کسی دوسرے فرد کا ٹیوزر جو اس کی جلد پر استعمال کیا گیا ہو آپ کے خون میں کئی بیماریاں پیدا کرسکتا ہے- صرف پلکوں پر ٹیوزر کا استعمال ہی محفوظ ہے-

image


Nail clippers
ہمارے ہاں یہ عادت عام ہے کہ ایک ہی نیل کٹر پوری فیملی استعمال کرتی ہے- لیکن ماہرین کے نزدیک یہ بھی ایک انتہائی خطرناک عمل ہے اور اس طرح ایک فرد کے ناخنوں میں موجود عام بیماریاں دوسرے فرد میں منتقل ہوجاتی ہیں-

image

Towels
سب سے پہلی بات کہ ہمیشہ خشک تولیہ استعمال کریں- دوسری اہم بات ہے کہ تولیہ ہمیشہ علیحدہ ہونا چاہیے بصورت دیگر دوسرے افراد میں موجود کئی قسم کے وائرس اور آنکھوں کی ایک مخصوص بیماری آپ میں بھی آسانی سے منتقل ہوسکتی ہے-

image

Soap
اس بات میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ صابن ایک ہوتا ہے اور استعمال سب کرتے ہیں- لیکن ماہرین نے اس عمل کو بھی اتنا ہی خطرناک قرار دیا ہے جتنا کہ تولیے کی شئیرنگ کو کیونکہ صابن کی شئیرنگ سے وہ تمام وائرس اور بیماریاں دوسروں میں منتقل ہوسکتی ہیں جو کہ تولیے کی شئیرنگ سے ہوتی ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

You don’t want to be complicated so you and your partner share the same toothbrush? Using two separate towels seems kind of ridiculous to you? Listen up, you’ve been doing it all wrong. Start caring about your health now and learn some very important facts about the items you should not be sharing with anyone.