مہنگے ترین اور پرتعیش صدارتی ہوائی جہاز یا “ہوائی محل“

زبردست انجن٬ جدید کاکپٹ اور بےشمار ایسی سہولیات جن کا آپ کسی جہاز میں تصور بھی نہ کرسکتے ہوں٬ مل کر ایک زبردست ہوائی جہاز کو تخلیق کرتی ہیں- طویل سفر مختصر وقت میں صرف ہوائی جہاز کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس حقیقت سے دنیا بھر کے ممالک کے صدور بخوبی واقف ہیں- لیکن ان صدور کے زیرِ استعمال ہوائی جہاز وہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں جن کا ہم نے آغاز میں ذکر کیا تھا- لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ ان خوبیوں کے بعد ان ہوائی جہاز کی قیمتیں بھی عام ہوائی جہازوں جیسی نہیں رہتیں- ہم یہاں ایسے ہوائی جہازوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو دنیا کے ان مہنگے ترین ہوائی جہازوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو مختلف ممالک کے صدور اور اعلیٰ سرکاری حکام کے زیرِ استعمال ہیں اور یہ انتہائی پرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ جہاز ہیں-
 

Boeing 777-300ER
آپ بھلے بنگلہ دیش کے رہن سہن سے متاثر نہ ہوں لیکن اس ملک صدارتی ہوائی جہاز سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے- بنگلہ دیشی صدور کی آمد و رفت کے لیے استعمال کیے جانے والے زبردست ہوائی جہاز کی مالیت 260 ملین ڈالر ہے- سال 2014 میں یہ ہوائی جہاز خبروں کی زینت بنا رہا- یہ جہاز بزنس اور اکانومی کلاسز کے لیے یکساں موزوں ہے- اس جہاز کی خاصیت یہ ہے کہ یہ وزن میں ہلکا ہے جبکہ 22 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے- یہ جہاز بغیر اسٹاپ کے کئی یورپی ممالک تک کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image


Airbus A340-600
تقریباً 76 میٹر لمبا اور 275 ملین ڈالر کی مالیت کا حامل یہ ہوائی جہاز اردن کے صدر کے سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- یہ ہوائی جہاز اس لیے بھی قابلِ تحسین ہے کہ یہ اکانومی کلاس میں سفر کرنے والوں کو بھی آرام دہ سفر مہیا کرتا ہے- دوسرے جہازوں کے مقابلے میں یہ کم ایندھن خرچ کرتا ہے اور جدید ایوی ایشن ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے- اسے دنیا کا سب سے محفوظ ترین جہاز بھی قرار دیا جاتا ہے- اس جہاز کی حد سفر 7,900 ناٹیکل میل ہے جبکہ اس کے انجن وزن میں ہلکے مگر انتہائی طاقتور ہیں-

image


Boeing 747-400
جاپان کا 300 ملین ڈالر کی مالیت کا یہ ہوائی جہاز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مہنگے جہازوں کی دوڑ میں ایشیائی ممالک بھی کسی سے پیچھے نہیں- جاپان ائیر لائن جل ائیر کرافٹ کے مجموعہ میں شامل یہ جہاز 916 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 12300 کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے- اس جہاز میں 4 انجن نصب ہیں٬ جدید نظام سے آراستہ اس جہاز کا کاکپٹ ہر لحاظ سے بہترین ہے-

image


Boeing 747SP
یمن کے صدر کے زیرِ استعمال جہاز کی مالیت 300 ملین ڈالر ہے تاہم بدقسمتی سے سال 2015 کے موسمِ گرما کے دوران یہ جہاز فنی خرابی کا شکار ہوگیا- یہی وجہ ہے کہ صدر Abd Rabbuh Mansur Hadi کو دوسرے جہاز میں سفر کرنا پڑ رہا ہے-

image


Boeing 747-200B
امریکی صدر باراک اوباما کے زیرِ استعمال اس جہاز کی قیمت 325 ملین ڈالر ہے- یہ وزن میں بھاری ضرور ہے لیکن 6,857 ناٹیکل میل تک کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اپنے 4 ٹربو فین انجن کی بدولت 602 میل فی گھنٹہ کی پرواز سے سفر کرتے ہوئے 45100 فٹ کی بلندی تک جا پہنچتا ہے- یہ جہاز امریکی صدر کاروباری مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے سفر کے دوران استعمال کرتے ہیں-

image


Air Force One
یہ بھی امریکی جہاز ہے جو ائیر فورس کی تحویل میں ہے- اگرچہ اس جہاز کی بارے میں زیادہ معلومات تو حاصل نہیں تاہم اس جہاز کی مالیت 325 ملین ڈالر ہے- صدر باراک اوبامہ نے اس جہاز میں متعدد میٹنگ کی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس جہاز پر امریکی صدر کا نام بھی لگ چکا ہے- باراک اوبامہ نے اس جہاز پر کافی وقت گزارہ ہے اور یہ ایک عالیشان جہاز ہے اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے- اس جہاز میں صدر کے آرام اور کام کے لیے علیحدہ کمرے موجود ہیں- یہ جہاز 7800 میل تک کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 100 سے زائد مسافروں کی گنجائش موجود ہے-

image


Boeing 767
زمبابوے کے صدر موگابے کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے 400 ملین ڈالر کی مالیت کا یہ شاندار ہوائی جہاز خریدا- اس جہاز کی خریداری کے پیچھے صدر صاحب کا ضرور کوئی اہم مقصد رہا ہوگا جس سے کسی کو انکار نہیں- صدر کے جہاز کی لینڈنگ کے لیے پولیس اور سیکورٹی حکام کو خصوصی طور پر جگہ خالی کروانی پڑتی ہے- یہ ایک انتہائی خوبصورت جہاز ہے جس پر زمبابوے کے جھنڈے کے رنگ لال٬ پیلا٬ ہرا اور کالا موجود ہیں-

image


Airbus A380
خوش آمدید کہیے 500 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے ائیر بس اے 380 کو جو کہ سعودی شہزادے نے خریدا ہے- ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی فائیو اسٹار ہوٹل یا اڑتا ہوا محل ہو- اس جہاز میں 800 مسافروں کی گنجائش ہے اور یہ سعودی شہزادے کے ذاتی طیاروں میں شامل چوتھا طیارہ ہے- اگر یہ جہاز ہمارے ملک میں ہو تو شاید ہم کبھی اسے چھوڑنا نہ چاہیں- اس جہاز میں موجود سہولیات میں مساج سینٹر٬ بےشمار فلیٹ اسکرین ٹیلی ویژن٬ سونا٬ اور ڈائننگ روم ہے جس میں باآسانی 20 مہمان کھانا کھا سکتے ہیں- اس جہاز میں ایک “ میجک کارپٹ “ کے نام سے بھی ایک روم موجود ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے-

image

Boeing 747
یہ بھی سعودی جہاز ہے جس کی مالیت 520 ملین ڈالر ہے- یہ جہاز سعودی عرب کی شان و شوکت کو لے کر پرواز کرتا ہے- اس جہاز میں ایک فوارہ بھی موجود ہے جبکہ اس ہوائی جہاز کی تزئین و آرائش پر 150 ملین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں- یہی وجہ ہے کہ یہ جہاز اب تک کا سب سے زبردست طیارہ مانا جاتا ہے اور اس کو “ اڑتا ہوا محل “ کا خطاب بھی ملا ہے-

image

Boeing 787-8 Dream liner
اس جہاز کا نام ہی اس کی خاصیت بیان کر رہا ہے- خوابوں کا جہاز جس کی مالیت 600 ملین ڈالر ہے- یہ جہاز میکسیکو کے صدر Enrique Pena Nieto کے زیرِ استعمال ہے- یہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین جہاز ہے- اس جہاز کی قیمت نہ صرف ہواؤں سے باتیں کرتی ہے بلکہ تزئین و آرائش کے معاملے میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں- جدید اور منفرد ڈیزائن کا حامل یہ جہاز ہواؤں میں اپنی حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے- یہ جہاز 1000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے ہوا شمالی امریکہ کے مغربی ساحل سے ایشیا کے مشرقی ساحل پر آرام سے پہنچ سکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Engines and cockpits and lot more! These are the things that make great planes. Forget trains and automobiles; we all know that if you want to travel in the ultimate style and luxury, you need to go with a nice aircraft, and the leaders of the world definitely know that this is the case. They cough up huge amounts of money to ride in the swankiest modes of transport available. Here we have the 10 most expensive presidential planes in the world.