بیماریوں سے نجات کے چند آسان اور مفید گھریلو ٹوٹکے

اس آرٹیکل میں ہم آپ کی خدمت میں چند ایسے آسان ٹوٹکے پیش کر رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ چھوٹی موٹی بیماریوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں-

عموماً گھروں میں ہمیں چھوٹی موٹی یا وقتی بیماریوں کا سامنا رہتا ہے جو کہ اکثر اوقات پریشانی کا باعث بھی بن جاتی ہیں- لیکن اگر ہم چاہیں تو چند آسان اور مفید گھریلو نسخوں کو اپنا کر ان بیماریوں سے باآسانی نجات حاصل کرسکتے ہیں-
 

Achy Feet
اکثر اوقات مسلسل چلنے یا پھر کھڑے رہنے کے باعث انسان کے پاؤں میں درد میں شروع ہوجاتا ہے- ایسے میں اگر آپ کچھ دیر کے لیے اپنے پاؤں کے نیچے ٹینس بال رکھ کر آگے پیچھے کریں تو آپ اس درد سے باآسانی نجات حاصل کرسکتے ہیں-

image


Memory Loss
محققین نے ایک تحقیق کے دوران کافی اور یادداشت کی بحالی کے درمیان گہرا تعلق دریافت کیا ہے- اگر آپ کچھ بھولنا نہیں چاہتے تو ضروری ہے کہ کافی کا استعمال روزانہ کریں-

image


Headache
سر درد کی شکایت لوگوں میں عام پائی جاتی ہے- ممکن ہے کہ اگر آپ کو اس درد کا زیادہ سامنا ہو تو آپ جبڑے بھینچنا شروع کردے لیکن اس طرح آپ کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوگا- ایسے میں اگر دانتوں کے درمیان پنسل رکھ لیتے ہیں تو درد کسی حد تک کم ہوجائے گا-

image


Acne
اکثر لوگوں کے چہرے یا جسم پر لال دانے نکل آتے ہیں جو تکلیف کے ساتھ جسم کو بدنما بھی بناتے ہیں- لیکن ان دانوں سے نجات حاصل کرنے کا حل بھی آسان ہے- صرف ایک اسپرین لے کر اسے تھوڑے سے پانی گھول لیں- ایک گھنٹے بعد اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں تمام دانے غائب ہوجائیں گے-

image


Mild burns
گھریلو کام کاج یا کھانا پکانے کے دوران اکثر خواتین اپنا ہاتھ جلا بیٹھتی ہیں اور گھر میں جلن سے بچاؤ کی کوئی کریم بھی موجود نہیں ہوتی- ایسی صورتحال میں اگر ہاتھ پر صرف تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگا لیا جائے تو یہ زخم ٹھیک کرنے کے ساتھ جلن سے نجات بھی دیتا ہے- لیکن ٹوتھ پیسٹ کو مستقل طور پر جلد پر لگانا تقصان دہ ہوسکتا ہے- واضح رہے کہ یہ ٹوٹکا صرف معمولی جلنے کے لیے ہے-

image


Cracked Lips
سردیوں کی آمد ہوچکی ہے اور ایسے میں اکثر افراد کو ہونٹ پھٹنے کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے- ایسے میں اگر ہونٹوں پر اصلی شہد لگا لیا جائے تو نہ صرف انسان کے ہونٹ نرم پڑ جاتے ہیں بلکہ ہونٹ پھنٹنے سے بھی محفوظ رہتے ہیں-

image


Common cold
موسمِ سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ روزانہ 3 مرتبہ سادے پانی کے غرارے کریں- اس طرح آپ 40 فیصد تک ٹھنڈ لگنے سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

image


Constipation
قبض کی شکایت لوگوں میں عام پائی جاتی ہے اور یہ لوگوں کے لیے تکلیف دہ بھی ثابت ہوتی ہے- تاہم اس سے بچاؤ کا حل یہ ہے کہ سیب کو چھلکے سمیت اپنی غذا کا حصہ بنائیں- اگر آپ سیب پسند نہیں کرتے تو آپ گھر میں ہی تیار کی جانے والی سیب کی چٹنی بھی استعمال کرسکتے ہیں-

image

Sweating
موسمِ گرما سے اکثر لوگوں کو صرف اس لیے نفرت ہوتی ہے کہ انہیں پسینہ بہت آتا ہے- ایسے افراد اگر ایک آلو کو درمیان سے کاٹ کر اس کے بغیر چھلکے کے حصے کو اگر بغلوں میں رگڑیں تو وہ پسینے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں-

image

Hiccups
ہچکیاں واقعی انسان کے لیے ریشان کن ثابت ہوتی ہیں اور بعض اوقات یہ پانی پینے یا سانس روکنے سے بھی نہیں رکتی- تاہم ایسے میں اگر ایک چمچ چینی کھالی جائے تو ہچکیاں رک سکتی ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Tired of trying medications that don’t work? Or sick of taking pills to resolve pain and acne problems? We might have some suggestions for you that are said to work. Try these weird home remedies to resolve your ailments: