دار چینی کے قیمتی فوائد

دار چینی کا کھانوں میں استعمال کرنے سے کھانے خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں کیونکہ اس کے استعمال کرنے سے بیکٹریا کی افزائش میں کمی واقع ہوتی ہے۔

قارئین !آج میں ایک مشہور مصالحہ کے طور پر استعمال کی جانے والی چیز جسے ہم دار چینی کے نام سے جانتے ہیں کے بارے میہں کچھ آپ کی معلومات میں اضافہ کروں گا۔ امید رکھتا ہوں کہ آپ میرے اس مضمون کو بھی پذیرائی بخشیں گئے۔

دار چینی دراصل ایک درخت کی چھال ہوتی ہے جو ذائقہ کے لحاظ سے شیریں لیکن چبنے والی ہوتی ہے۔اس کی رنگت ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر ہندستان،سری لنکا اور چین میں کاشت ہوتی ہے۔
 

image


دار چینی تین اقسام کی پائی جاتی ہے جو اپنے حجم اور رنگت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے ذرا مختلف ہوتی ہیں۔ ہندی میں اس کو دارچینی اور انگلش میں سینا مول کہتے ہیں ۔بعض علاقوں میں یہ خود رو اگ آتی ہے۔

ہمارے ہاں سری لنکا اور چین کی بہترین دار چینی استعمال کی جاتی ہے جو خوشبو کے لحاظ سے بھی منفرد ہوتی ہے۔ دار چینی کا مزاج گرم ہوتا ہے۔ اور کھانوں کو لذیز بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ جس کھانے میں دار چینی کا استعمال کیا جائے وہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ خوشبودار بھی ہوتا ہے۔

دار چینی کا کھانوں میں استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مند رہیں گے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں میں ہمارے لئے مفید ہے ۔

دار چینی کا کھانوں میں استعمال کرنے سے کھانے خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں کیونکہ اس کے استعمال کرنے سے بیکٹریا کی افزائش میں کمی واقع ہوتی ہے۔ چلیں اب ہم دار چینی کے فوائد دیکھتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

٭دار چینی کا استعمال جریان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭دار چینی نزلہ و زکام اور متلی میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
٭دار چینی معدے کی خرابیوں کا ازالہ کرتی ہے۔
٭جن لوگوں کو بدہضمی اور ریاح کی شکائت ہو وہ باقائدگی سے دارچینی کا استعمال کریں۔
٭دل کی بیماریوں میں دارچینی کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے۔
٭دار چینی ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھنے میں مددگار ہے۔
٭دار چینی شریانوں میں خون جمنے سے روکے رکھتی ہے۔
٭دانت درد کی صورت میں اگر روغن دار چینی روئی سے لگا کر درد والی جگہ رکھی جائے تو درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
 

image


٭دار چینی کا استعمال اگر شہد کے ساتھ کیا جائے تو بھی بہت فائدہ مند رہتا ہے۔اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭کھانسی اور دمہ کی شکائت کی صورت میں دار چینی کا پاؤڈر شہد کے ساتھ استعمال کریں۔
٭دار چینی کا پیچش اور اسہال میں استعمال مفید قرار پایا ہے۔
٭یہ ہماری آنتوں اور معدے پر بھاری نہیں گزرتی اور جلد ہضم ہو جاتی ہے۔
٭پیٹ پھولنے اور ریاح میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭ایسے خواتین و حضرات جنہیں بھوک نہ لگتی ہو وہ دار چینی کا باقاعدہ استعمال شروع کریں۔
٭ایسے لوگ جنہیں دودھ ہضم نہ ہوتا ہو وہ ایک لیٹر دودھ میں دو سے تین گرام دار چینی ملا کر استعمال کریں دودھ ہضم ہو جائے گا۔
٭الرجی سے آنے والی چھینکیں دار چینی کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
٭درد سر میں دار چینی کا لیپ ماتھے پہ کرنا فائدہ مند ہوتا ہے۔خاص طور پر جب سردیوں میں سر درد کی شکایت ہو۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Who doesn’t love a sprinkling of cinnamon on fresh apple pie or atop a chai latte? It’s just one of those spices that tastes fantastic. But taste is not the only reason to love cinnamon. Here are some health reasons to love this super spice: