آپ بھی پرکشش شخصیت کے مالک بن سکتے ہیں

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت دکھائی دے لیکن ہر کوئی اتنا خوش قسمت نہیں ہوسکتا کہ وہ جاذبِ نظر دکھائی دے- بات صرف آپ کی چہرے کی خوبصورتی کی نہیں ہوتی بلکہ انسان کے اندر پائے جانے والے ہارمونز بھی ایسے ہوتے ہیں جو اسے محسوس کرواتے ہیں کہ وہ بدصورت ہے- ہم میں سے اکثر افراد خود ہی اپنی شخصیت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور خود کو دوسروں سے کمتر سمجھتے رہتے ہیں- لیکن اگر ہم تھوڑی سی کوشش کریں تو ہم بھی ایک پرکشش شخصیت کے مالک بن سکتے ہیں- جی ہاں کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنی شخصیت کو باآسانی نکھار سکتے ہیں-
 

Be Confident
اپنے کمرے میں اداس بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا- آپ خود کو تبدیل کرسکتے ہیں٬ آپ اپنی شخصیت میں اعتماد پیدا کیجیے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ سر اٹھا کر چلیے نہ کہ سر جھکا کر- ہر چیز کے بارے میں مثبت نقطہ نظر رکھیں-

image


Maintain Hygiene
روزانہ غسل ضرور کیجیے خصوصاً بال ضرور دھوئیے اور ساتھ ہی بہترین خوشبو کا استعمال بھی کیجیے- اس کے علاوہ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو لوشن بھی ضرور لگائیے-

image


Eat Healthily and Exercise
صحت مند اور اسمارٹ دکھائی دینے کے لیے ضروری ہے کہ آپ روزانہ کم از کم 60 منٹ ضرور ورزش کریں- ورزش وہی کیجیے جو آپ کو پسند ہے- آپ تیراکی٬ گھڑ سواری٬ یوگا یا پھر چہل قدمی بھی کر سکتے ہیں- اس کے علاوہ پھلوںً٬ سبزیوں اور دہی کا استعمال ضرور کیجیے اور غیر صحت بخش غذاؤں مثلاً آئسکریم٬ کینڈی اور کیک وغیرہ سے دور رہیں-

image


Dress up Nicely
لوگ انسان کی شخصیت کا اندازہ اس کے لباس سے لگاتے ہیں- آپ کا ظاہری رکھ رکھاؤ آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے- اپنے لباس کے انتخاب کے بارے میں انتہائی محتاط رویہ اختیار کریں- تقریب یا موقع کے اعتبار سے لباس منتخب کیجیے- عام موقع پر چمک دمک والے کپڑے پہننا منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے- ہمیشہ عمدہ لباس پہنیے جو دیکھنے والوں کو بھی متاثر کرے- بہت زیادہ کپڑے بھی اپنے اوپر نہ چڑھائیے-

image


Don't become obsessed with looks
اپنے آپ کو دوسروں سے کمتر نہ سمجھیں اور وہ بھی صرف اس لیے کہ آپ کا رنگ گورا نہیں ہے- اﷲ تعالیٰ نے ہر شخص کو کوئی نہ کوئی منفرد خصوصیت ضرور عطا کی ہوتی ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز بناتی ہے- صرف گورا رنگ ہی سب کچھ نہیں ہے اور نہ ہی اس بات کو خود پر حاوی کریں- اپنے اندر کی خوبصورتی کو سامنے لائیے-

image


Smile
مسکراہٹ آپ کی شخصیت کو مزید پرکشش بنا سکتی ہے- جب بھی کسی سے ملیے تو ضرور مسکرا کر ملیے- لوگوں سے نرمی کے ساتھ گفتگو کیجیے- آپ کا یہ بہترین رویہ لوگوں پر ضرور مثبت اثرات مرتب کرے گا-

image


Take Criticism Positively
لوگوں کی باتوں کی پرواہ مت کیجیے کیونکہ بعض اوقات لوگ آپ کے بہترین طرزِ زندگی سے حسد محسوس کرتے ہوئے آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں- ہمیشہ پراعتماد رہیں اور لوگوں کی تنقید کو مثبت انداز میں لیں-

image


Be a nice person
اگر آپ اندر سے بدمزاج ہیں تو وہی آپ باہر بھی دکھائی دیں گے- جن لوگوں کے دل مخلص اور پاک ہوتے ہیں وہ حقیقی موتی کی حیثیت رکھتے ہیں- اگر آپ خوبصورت دکھائی دینا چاہتے ہیں تو اپنے دل میں محبت٬ عزت و احترام اور ہمدردی پیدا کیجیے- ہمیشہ نرم رویہ اختیار کریں اور دوسروں کی مدد کریں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

It's always great to look nice. Every human desire to look beautiful, but not everyone is fortunate enough to be classified as one. It’s not your face but the hormones that can make you feel ugly even if you are not. There will always be some people who see pretty things about you, somebody who will fall in love with you, and there will always be something awesome about you inside and out. Even if you feel ugly, you're not.