مناسکِ حج کا آغاز٬ وقوف عرفات کل

سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز آج سے ہوچکا ہے اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں فرزندانِ اسلام مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں- کل بروز 23 ستمبر 2015 کو حج کا رکنِ اعظم حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا اور یوں رواں سال 13 لاکھ 72 ہزار 148 افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے-
 

image


اس سال پاکستان سے حج کی سعادت کے لیے مکہ مکرمہ جانے والے عازمینِ حج کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار ہے جبکہ سب سے زیادہ حاجی انڈونشیا سے آئے ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 800 ہے۔

دنیا بھر سے آئے عازمینِ حج 9 ذی الحج (بدھ) کو حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کیلئے میدان عرفات پہنچ کر فریضہ حج ادا کریں گے- اور اس موقع پر متعدد ہیلی کاپٹروں اور جہازوں کی مدد سے نگرانی بھی کی جائے گی-

تمام عازمینِ حج کو ہدایات جاری گئی ہیں کہ وہ حج کے دوران منہ پر ماسک کا استعمال ضرور کریں جبکہ دوسری جانب سن اسٹروک کے مریضوں کی طبی امداد کے لیے میدانِ عرفات کے النور اسپتال میں خصوصی سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں-
 

image

مشاعر مقدسہ میں گیس سلنڈر استعمال نہیں کیے جاسکیں گے اور اس حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Hundreds of thousands of pilgrims from around the world began moving on Tuesday from the holy city of Mecca to nearby Mina for the start of the hajj. Almost two million people are expected to take part in this year's pilgrimage, undeterred by a crane collapse in Mecca earlier this month that killed 109 people and injured nearly 400 at Islam's holiest site.