چونکا دینے والی پیشنگوئیاں جو سچ ثابت ہوئیں

دنیا میں کچھ غیر معمولی لوگوں کو اپنی مستقبل اور مختلف مواقعوں کے حوالے سے کی جانے والی پیشنگوئیوں کی وجہ سے مقبولیت حاصل رہی ہے- یہ پیشنگوئیاں ابتدا میں تو انتہائی مضحکہ خیز معلوم ہوئیں لیکن بعد میں جب یہ سچ ثابت ہوئیں تو انتہائی خوفناک واقع ہوئیں- ایسی ہی چند پیشنگوئیوں کا ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کریں گے جن پر اس وقت کسی نے یقین نہیں کیا تھا-
 

image
بل کوپر ایک ریڈیو براڈ کاسٹر تھے اور انہوں نے 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کی پیشن گوئی دو ماہ قبل ہی اپنے ایک ریڈیو پروگرام میں کردی تھی- اس پیشنگوئی کے فوراً بعد ہی انہیں قتل کر دیا گیا تھا-
 
image
Nostradamus ایک مشہور فرانسیسی دوا ساز تھا اور اس نے ہٹلر کی آمد٬ 11 ستمبر 2001 کے جیسے حملے اور جاپان پر ایٹمی حملے کی پیشنگوئی کی تھی جو کہ بعد میں سچ ثابت ہوئیں-
 
image
کئی صدیاں قبل 1660 کی دہائی میں فلاسفر رابرٹ بوائلے نے انسانی اعضا کے ٹرانسپلانٹ کی پیشنگوئی کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک دور میں ایک انسان کے اعضا دوسرے انسان میں لگائے جائیں گے-
 
image
ابراہم لنکن امریکی صدر تھا اور اسے ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا- اپنی موت سے تین روز قبل ابراہم لنکن نے خواب میں خود اپنی اور آخری رسومات کو دیکھا تھا-
 
image
1865 میں فرانسیسی ناول نگار Jules Verne نے انسان کے چاند پر سفر کے بارے میں لکھا تھا- اور اپنی اس تحریر میں ناول نگار نے فلوریڈا سے لانچ کیے جانے والے راکٹ٬ کشش ثقل اور نئے تجربات کا ذکر خصوصی طور پر کیا تھا-
 
image
Jeffrey Palmer ایک ایسا ماہرِ نفسیات تھا جس نے لاتعداد پیشن گوئیاں کیں- ان پیشن گوئیوں میں کچھ سچ ثابت ہوئیں جن آتش فشاؤں کا پھٹنا٬ سونامی اور ہیروکین طوفان شامل ہیں-
 
image
Morgan Robertson ایک معروف ناول نگار تھا- اس مصنف نے 1898 میں اپنی ایک کتاب Futility, or the Wreck of the Titan میں ٹائیٹنیک کے ڈوبنے کی پیشن گوئی کی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا تھا کہ زیادہ تر اموات لائف بوٹس کی کمی کی وجہ سے ہوں گی-
 
image
J. Elfreth Watkins ایک امریکی سول انجنئیر تھا اور اس شخص نے 19وی صدی میں ٹی وی اور موبائل فون کے بےپناہ استعمال کے جانے کی پیشن گوئی کی تھی- یہ انجینئیر 19ویں صدی کے آغاز یعنی 1903 میں ہی انتقال کر گیا تھا-
 
image
جاپان کے علاقے Aneyoshi کی ایک پہاڑی پر سینکڑوں قدیم پتھر عمودی شکل میں موجود ہیں جن پر یہ الفاظ کھدے ہوئے ہیں “ اس مقام سے نیچے کی جانب گھر نہ تعمیر کیے جائیں “- یہ پتھر یہاں کے رہائشیوں کو سونامی کے خطرات کے حوالے سے آگاہی فرام کررہے ہیں-
 

image

آپ کو پال آکٹوپس تو یاد ہوگا٬ اگرچہ یہ کوئی انسان تو نہیں لیکن اس آکٹوپس نے سال 2010 میں جرمنی میں ہونے والے تمام فٹبال میچوں کی درست پیشن گوئی کی تھی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Psychic Predictions: Do you know that your subconscious knows what you are going to do way before you actually do it? That’s believable. However, it is rather unusual for people to predict the future and apocalyptic events. To be honest, the predictions sound quite ridiculous, but when the prophecy does come true, it can be terrifying. These people actually predicted the future but no one believed them. Take a look!