یو اے ای٬ شاندار تاریخی مقامات٬ موقع ملے تو ضرور جائیں

عام طور پر متحدہ عرب امارات کو ریت اور گرم موسم کی سرزمین تصور کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ کا یہ ملک متعدد شاندار قدیم اور تاریخی مقامات کی دولت سے بھی مالا مال ہے؟ جی ہاں ان تاریخی مقامات میں کئی ایسے قلعے بھی شامل ہیں جو صدیوں گزرنے کے باوجود آج بھی بہترین حالت میں موجود ہیں-
 

image
 Al – Bidyah نامی یہ مسجد متحدہ عرب امارات کی سب سے قدیم مسجد ہے جو کہ Fujairah میں واقع ہے- اس مسجد کی قدیمی کا اندازہ اس طرز تعمیر دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے-
 
image
یہ الفاہدی قلعہ ہے جو کہ آجکل دبئی میوزیم کے طور پر جانا جاتا ہے- یہ قلعہ 1787 میں تعمیر کیا گیا تھا-
 
image
بستاکیا کوارٹر پرانے دبئی کی آخری باقیات میں سے ایک ہے- یہ کوارٹر 19ویں صدی کے اختتام پر تعمیر کیا گیا تھا-
 
image
ثقافتی ورثہ گاؤں جسے متحدہ عرب امارات سے تیل نکالے سے جانے سے قبل کی زندگی کو پیش کرنے کے لیے دوبارہ تعمیر کیا گیا-
 
image
یہ گھر بھی ثقافتی ورثہ میں شامل ہے- یہ گھر موتیوں کے ایک امیر تاجر کی رہائش گاہ ہے جسے کھڑیا مٹی اور مرجان سے تیار کیا گیا ہے- یہ گھر 1890 میں تعمیر کیا گیا-
 
image
یہ متحدہ عرب امارات ایک قدیم گاؤں ہے جسے Dibba ویلیج کے نام سے جانا جاتا ہے- اس گاؤں کی وجہ شہرت یہاں موجود تاریخی مقبرے ہیں جن کی تاریخ 7ویں صدی سے جا ملتی ہے-
 
image
Al – Bithnah قلعہ 1735 میں تعمیر کیا گیا اور اس کا شمار متحدہ عرب امارات کے مشرقی حصے کے سب سے اہم قلعے کے طور پر ہوتا تھا-
 
image
Fujairah نامی یہ قلعہ 1670 میں تعمیر کیا گیا اور اسے متحدہ عرب امارات کا سب سے قدیم ترین قلعہ قرار دیا جاتا ہے-
 
image
Al-Jahili نامی یہ قلعہ 1891 میں قیمتی کجھوروں کے پیڑوں اور Al-nin شہر کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا تھا-
 

image

Al Maqtaa ٹاور دو سو سال قدیم ہے اور یہ حملہ آوروں کے خلاف واچ ٹاور کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیا کرتا تھا-
 

image

1761 میں تعمیر کیے جانے والے اس قلعے کو Qasr al-Hosn کے نام سے جانا جاتا ہے- ابتدا میں اس قلعے کو ابو ظہبی میں موجود میٹھے پانی کے ذرائع کی حفاظت کے لیے واچ ٹاور کے طور پر استعمال کیا گیا-
 

image

راس الخیمہ کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ مقام 3800 سے 50000 قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

A land of sand and heat, that’s what most would describe when asked about the United Arab Emirates, but is so much more. With a reach history that it shares with the world through the forts and historical sites that they have preserved. Have a look at some of the amazing historical places in the UAE.