مصری صحرا جہاں لوگ زندہ دفن ہوتے ہیں

مصر میں جولائی سے لے کر ستمبر گرم موسم اپنے عروج پر ہوتا ہے اور ان گرم ترین مہینوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد مغربی مصر میں واقع ایک صحرا کا رخ صرف وہاں زندہ دفن ہونے کے لیے کرتی ہے- یہ لوگ اتنا تکلیف دہ عمل کیوں کرتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے-

جی ہاں Siwa نامی اس صحرا میں لوگوں کو 15 منٹ کے لیے گرم ترین ریت کے نیچے دبا دیا جاتا ہے اور اس عمل کو Hot Sand Bath کہا جاتا ہے-
 

image


درحقیت یہ ایک طریقہ علاج ہے جو کہ تین سے پانچ دن پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ علاج شدید گرمی کے دوران کیا جاتا ہے-

مقامی ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے تین سے پانچ دن تک باقاعدگی کے ساتھ ریت کے نیچے دفن ہونے سے مریض گٹھیا٬ جوڑوں کے درد٬ بانجھ پن اور دیگر مردانہ امراض سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے-

یہ حیرت انگیز طریقہِ علاج Dakrror نامی پہاڑ کے قریب واقع ایک بستی کے مقامی افراد کا تخلیق کردہ ہے- یہ پہاڑ لیبیا کی سرحد کے مشرق میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے-
 

image

صحرا میں آنے والے مریضوں گرم ریت کے نیچے دفنانے کا عمل اس وقت شروع کیا جاتا ہے جب سورج آسمان پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہوتا ہے اور ہوا بھی انتہائی گرم ہوتی ہے- اس وقت مریض کا صرف چہرہ اور سر ریت سے باہر ہوتے ہیں جبکہ باقی تمام جسم ریت کے اندر ہوتا ہے-

مریض کو ریت میں دفن کرنے اور واپس باہر نکالنے کے لیے صحرا میں باقاعدہ تجربہ کار افراد موجود ہوتے ہیں-
 

image

یہ ماہر افراد مریض کو 15 منٹ کے لیے دفن کرنے کے بعد واپس باہر نکالتے ہیں اور تیزی کے ساتھ قریبی خیمے میں پہنچا دیتے ہیں جو انہی مریضوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں-

تین سے 5 روز پر مشتمل اس علاج کے دوران مریضوں کو نہانے اور ٹھنڈی ہوا میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی- وہ صرف گرم مشروب اور گرم غذائیں کھا سکتے ہیں- علاج کے آخری دن مریض کو آرام پہنچانے کے لیے اس کا تیل اور سرکہ سے مساج کیا جاتا ہے-

اس طریقہ علاج پر آنے والی ایک دن کی لاگت 38 سے 51 ڈالر ہوتی ہے جس میں رہائش اور کھانا پینا بھی شامل ہے- سال 2011 سے قبل علاج کے لیے بین الاقوامی سیاح بھی اس صحرا کا رخ کرتے تھے لیکن سیاسی اتار چڑھاؤ اور حالات کی خرابی کے باعث بیشتر سیاحوں نے مصر آنا چھوڑ دیا ہے-
 

image

علاج کے لیے مختص کارکن مریض کو ریت میں دفنانے کے بعد اس کے کندھوں کو اپنے پاؤں کے ذریعے دباتے ہیں اور یہ ایک طرح کا مساج ہوتا ہے-

یہ کارکن مریض کے مکمل جسم کو ریت سے ڈھک دیتے ہیں اور ریت سے نکالنے کے بعد مریض کے جسم کو ایک کمبل میں ڈھانپ کر قریبی خیمے میں منتقل کرتے ہیں جہاں مریض کچھ وقت آرام کرتا ہے-
 

image

ان خیموں میں مریضوں کو جڑی بوٹیوں سے تیار کی جانے والی چائے پیش کی جاتی ہے- جس کے بعد مریض اپنی کار میں جا بیٹھتا ہے لیکن اس وقت بھی مریض کا جسم کمبل سے ڈھکا رہتا ہے-
 

image

صحرا میں آنے والے مریض اپنے روزانہ کے علاج کے اختتام پر صحرا میں موجود ایک پرسکون مقام پر اپنی رات گزارتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Between July to September, during the hottest months of the year when temperature hovers around 37 degrees in the shade, people from all over Egypt and elsewhere flock to the desert oasis town of Siwa in the Libyan desert in western Egypt to take turns at being immersed in scalding hot sand for up to 15 minutes at a time.