موٹاپا اس وقت صحت کی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور
ماہرین اسے بیماریوں کی ماں قرار دیتے ہیں- موٹاپے کے شکار افراد اس مشکل
سے نکلنے کے لیے ہر طرح تدبیر کرتے ہیں- لیکن اب اس کا حل ماہرین نے پانی
پینے میں ڈھونڈ نکالا ہے-
برمنگھم یونیورسٹی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر موٹاپے کے
شکار افراد کھانا کھانے سے قبل پانی پی لیں تو وہ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں-
|
|
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے سے صرف آدھا گھنٹہ قبل پانی پیا جائے تو
یہ آپ کا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے-
ماہرین کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد کھانے سے پہلے 2 گلاس پانی پی لیں تو
یہ ان کے وزن میں کمی لانے کے لیے بہتر ہے-
ماہرین اس کی وجہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ جب آپ کا پیٹ پانی سے بھر جاتا
ہے تو آپ مزید کھانے کی خواہش رکھتے ہوئے بھی کھانا نہیں کھا پاتے اور اس
طرح آپ کے وزن میں اضافہ بھی نہیں ہوتا-
ماہرین نے تحقیق کے دوران ایسے زیادہ وزن کے حامل افراد کا 12 ہفتوں تک
جائزہ لیا جنہیں روزانہ کھانے سے قبل دو گلاس پانی پلایا جاتا تھا اور اس
تحقیق کا سامنے آنے والے نتیجہ انتہائی حیران کن تھا- ان افراد کے وزن میں
صرف 12 ہفتوں میں 4.3 کلو گرام کی کمی واقع ہوگئی تھی-
ماہرین نے ان 12 ہفتوں کے لیے آدھے شرکا کو کھانے سے قبل پانی پینے کے لیے
کہا جبکہ باقی نصف کو صرف یہ کہا گیا کہ وہ صرف ایسا محسوس کریں کہ ان کا
پیٹ بھرا ہوا اور یہی سوچتے ہوئے وہ کم کھائیں-
|
|
ماہرین نے اس تحقیق کے نتیجے میں دیکھا کہ جن افراد نے کھانے سے آدھا گھنٹہ
قبل پانی پیا تھا ان کا وزن 4.3 کلوگرام کم ہوگیا جبکہ باقی نصف افراد کے
وزن میں صرف 0.8 کلو گرام وزن کی کمی واقع ہوئی-
تحقیق کے دوران ماہرین کی جانب سے شرکاء کو صرف سادہ پانی پینے کی اجازت
تھی اور دیگر مشروبات کا استعمال سختی سے منع تھا- |