وائٹ ہاؤس سے متعلق چند دلچسپ حقائق

یقیناً وائٹ ہاؤس دنیا کی سب سے مقبول ترین عمارت ہے جس کی ایک وجہ یہاں امریکی صدر کا رہائش پذیر ہونا ہے جسے دنیا کا سب سے طاقتور انسان قرار دیا جاتا ہے- یوں تو وائٹ ہاؤس سے متعلق متعدد پراسرار افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں جن کی حقیقت کبھی واضح نہیں ہوسکی- لیکن ہم آپ کو اس عمارت سے جڑے چند ایسے دلچسپ حقائق بتائیں گے جو خفیہ تو نہیں ہیں لیکن پھر بھی بہت کم لوگ ان سے واقف ہوتے ہیں-
 

image
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ وائٹ ہاؤس میں ایک دانتوں کے ڈاکٹر کا کلینک بھی قائم ہے-
 
image
درحقیقت وائٹ ہاؤس میں ایک مال موجود ہے جہاں پھولوں کی دکان کے ساتھ ساتھ ایلی باؤلنگ گیم بھی کھیلا جاسکتا ہے-
 
image
امریکہ کے سابق صدر Theodore Roosevelt کی آمد سے قبل وائٹ ہاؤس کو ایگزیکٹو مینشن کہا جاتا تھا-
 
image
امریکہ کے ایک صدر Franklin Roosevelt معذور تھے اور ان کے صدر بننے سے قبل وائٹ ہاؤس میں معذوروں کی آسانی کے لیے کوئی سسٹم موجود نہیں تھا- فرینکلن نے صدر بننے کے بعد وائٹ ہاؤس میں لفٹیں اور ریمپس بنوائے-
 
image
1833 سے قبل وائٹ ہاؤس میں پانی کا نظام موجود نہیں اور اس نظام کی تخلیق کا سہرا امریکہ کے ساتویں صدر Andrew Jackson کے سر ہے-
 
image
پانی کے نظام کے بعد بھی 20 سال تک وائٹ ہاؤس کے سیکنڈ فلور تک پانی پائپوں کی مدد سے نہ پہنچایا جاسکا-
 
image
امریکہ کے سابق صدر فرینکلن روز ویلٹ نے وائٹ ہاؤس میں پہلا سوئمنگ پول 1933 میں تیار کروایا جبکہ یہ صدر خود پولیو کا شکار تھا-
 
image
1870 میں امریکی سابق صدر Ulysses S Grant نے وائٹ ہاؤس میں بلیرڈ روم بنوایا-
 
image
وائٹ ہاؤس 1860 تک امریکہ کا سب سے بڑا گھر ہونے کا اعزاز بھی رکھتا تھا-
 
image
#1608;ائٹ ہاؤس 6 منزلوں پر مشتمل ہے جبکہ ان منزلوں تک پہنچنے کے لیے 3 لفٹیں بھی نصب ہیں-
 
image
امریکہ کے سابق صدر نے وائٹ ہاؤس کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا لیکن وہ اس میں کبھی رہائش اختیار نہ کرسکا کیونکہ وائٹ ہاؤس کی تعمیر اس کے دورِ صدارت میں مکمل نہیں ہوسکی تھی-
 
image
امریکہ کا دوسرا صدر جان ایڈم تھا لیکن اسے وائٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرنے والے پہلے صدر کا اعزاز حاصل ہوا-
 
image
وائٹ ہاؤس میں 35 مختلف قسم کے باتھ روم تعمیر کیے گئے ہیں-
 
image
1942 میں وائٹ ہاؤس میں صدور کی تفریح کے لیے ایک مووی تھیٹر بھی بنایا گیا-
 
image
وائٹ ہاؤس کے ڈیزائن کا انتخاب ایک مقابلے کے ذریعے کیا گیا جس کے فاتح James Hoban تھے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The White House is probably one of the most iconic and recognizable pieces of architecture in the world. It’s a symbol of the world’s most powerful nation and it’s also home to the most powerful man on Earth. Needless to say, the White House has had its share of weird historical moments with equally weird additions and facts that most people may not be aware of such as hidden swimming pools and royal sleepovers.