“درخیانت برکت نیست“

خیانت میں برکت نہیں
تو خیانت نہ کرو اپنی زندگی کے ساتھ تا کہ زندگی میں برکت ہو یہ زندگی ہماری نہیں ہمارے رب کی طرف سے عطا کردہ امانت ہے سو کیوں قدر نہیں کرتے اس کی جبھی تو زندگی میں برکت نہیں رہی کہ ہم بس جی رہے ہیں بےقدری کے ساتھ اسقدر کے اپنے لئے وقت نکال پاتے ہیں نہ اپنے پیاروں کے لئے اپنے دوست احباب کے لئے اپنے رفقاء کے لئے عبادت بھی کرتے ہیں اپنے رب کی تو عجلت میں خضوع ع خشوع سے عاری جلدی جلدی ٹی وی ، نیٹ چیٹنگ فیس بک اور نہ جانے کیا کیا موبائل پہ لگے رہتے ہیں یا کمپیوٹر پر ایسے کہ دنیا میں اور کوئی کام اب رہ نہیں گیا وقت ہے کے تیزی سے نکلتا جارہا ہے حالات ہیں کے تیزی سے بدلتے بگڑتے جارہے ہیں اور ہم مصروف ہیں اپنی اپنی زندگی میں بینیازی کے ساتھ سود و زیاں کے احساس سے عاری خیانت کر رہے ہیں اوقت کے ساتھ اپنے ساتھ اپنی زندگی کے ساتھ-

خیانت نہ کرو سوچو اور امانت داری سے گزارو اپنی زندگی اپنا وقت تاکہ زندگی میں برکت ہو خوشی ہو سکون ہو خوشحالی ہو اور اپنا رب بھی راضی ہو کہ اس کے بندے نے امانت کی پاسداری کی ہے برکت ہو رحمت ہو اور رضا حاصل ہو اپنے مالک کی-
 
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 457944 views Pakistani Muslim
.. View More