بہترین ائیرپورٹ٬ دل چاہے فلائٹ لیٹ ہوجائے

بیرونِ ملک یا اندرونِ ملک ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کا آئے دن ائیرپورٹ سے واسطہ پڑتا ہے- کوئی نہیں چاہے گا کہ اس کی فلائٹ منسوخ ہوجائے یا پھر تاخیر کا شکار ہوجائے اور اسے ائیرپورٹ کوفت اٹھانی پڑے اور اضافی وقت گزارنا پڑے- مگر اس اس آرٹیکل کے ذریعے ہم آپ کو دنیا کے بہترین ائیرپورٹس سے روشناس کرواتے ہیں جن کو دیکھ کر آپ کا دل چاہے گا ایک رات یا دن تو کیا پورا ہفتہ ہی یہاں گزر جائے-
 

Incheon International Airport
جنوبی کوریا کا یہ ائیرپورٹ انتظار کرنے والے مسافروں کے لیے منفرد اقسام کی سہولیات فراہم کرتا ہے جن میں 2 عدد سنیما٬ ایک میوزیم٬ 7 باغات٬ عالیشان گولف کورس اور ایک آئس اسکیٹنگ رنک شامل ہیں- اگر آپ کے لیے یہ بھی کافی نہیں تو پھر آپ کلچر سینٹر میں منعقد لائیو میوزک شو اور رقص سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں- اگر ان سب سے لطف اندوز ہو کر آپ کو تھکن محسوس ہو تو یہاں فری شاور کا اہتمام بھی ہے- اسے دنیا کا سب سے صاف ستھرا ائیرپورٹ قرار دیا جاتا ہے-

image


Kuala Lumpar International Airport
جنگل میں ائیرپورٹ کے نام سے پکارا جانے والا یہ ائیرپورٹ اپنی ہریالی کے باعث دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے- اس خوبصورت ترین ائیرپورٹ کو 86 اقسام کے درختوں سے آراستہ کیا گیا ہے- یہ ائیرپورٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے-

image


Singapore Changi Airport
اب جس ائیرپورٹ کا ذکر ہم کریں گے اس کا تعلق سنگاپور سے ہے- یہ ائیرپورٹ مسافروں کو Xbox 360 اور پلے اسٹیشن گیمز٬ ایک سنیما اور replica Hobbit hole کی تفریح سے بھرپور سہولیات فراہم کرتا ہے- ائیرپورٹ کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے باغات٬ جھرنے٬ نصف ملین پودے اور تالاب بھی بنائے گئے ہیں اور اس سب کی دیکھ بھال کے لیے 11 کاشتکاروں پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو کہ مستقل اپنا کام سرانجام دیتی رہتی ہے-اس ائیرپورٹ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہاں دنیا کے کسی بھی ائیرپورٹ کے مقابلے میں سب سے بلند ترین سلائیڈ نصب ہے-

image


McCarran International Airport
کیا آپ لاس ویگاس میں اپنی تمام رقم اڑا چکے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر آپ لاس ویگاس کے اس ائیرپورٹ پر موجود پانچ اقسام کے مختلف شاہکاروں پر اپنی باقی رقم خرچ کرسکتے ہیں-اس ائیرپورٹ پر 1234 کھیل کی مشینیں نصب ہیں جنہیں slot machines کہا جاتا ہے- یہ کھیل ایسے ہیں کہ ان کے لیے جتنی بھی رقم ہو کم ہے-

image


Munich Airport
اس ائیرپورٹ میں ایک ایسا آؤٹ ڈور ریسٹورنٹ موجود ہے جہاں مسافر مقامی کھانوں کے علاوہ میوزک اور کھیلوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں- اس کے علاوہ اگر آپ کے خطروں کے کھلاڑی ہیں اور مشکلات کا مقابلہ کرنے میں آپ کو لطف آتا ہے تو پھر یہ ائیرپورٹ آپ کے لیے ایک بہترین جگہ ہے کیونکہ یہاں ایک مصنوعی لہروں سے آراستہ پول بھی موجود ہے جہاں مسافر فلائٹ کی تاخیر کی صورت میں سرفنگ کرتے ہیں

image
YOU MAY ALSO LIKE:

No one likes a delayed flight, or getting stuck in an airport for any longer than necessary. Up until today, that is. Because we have right here a selection of the best damn airports in the world, the kind of airports that you would happily spend the night in. Or a week.