20 کروڑ کی رقم گھر میں کہاں چھپائی گئی تھی؟

ہندوستانی پولیس نے ایک چھاپے کے دوران اتنی بڑی رقم برآمد کی ہے کہ اسے گننے میں پولیس میں 21 گھنٹے وقت لگا جبکہ رقم کی گنتی کے لیے 3 برقی مشینوں کا بھی استعمال کیا گیا- لیکن بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس سے زیادہ دلچسپ یہ ہے کہ یہ رقم گھر کے تقریباً کونے سے برآمد ہوئی ہے-
 

image


مذکورہ مکان سب انجنئیر Pranab Adhikary کا ہے اور اتنی بڑی رقم اس انجینئیر نے مختلف کاموں کے عوض رشوت کے طور پر لی گئی تھی-

20 کروڑ سے زائد کی اس رقم کو سرکاری اہلکار نے مختلف گدوں٬ بستروں٬ تکیوں٬ صوفوں٬ فریج٬ چھتوں٬ دیواروں٬ ٹی وی سیٹ کے علاوہ غسل خانے کی ٹائلوں کے نیچے دبائے گئے ڈبوں تک میں رقم چھپا رکھی تھی-

20 کروڑ سے زائد کی یہ رقم 500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹوں پر مشتمل تھی-
 

image

رقم کی برآمدگی کے بعد سرکاری اہلکار پرناب اور اس کے بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے-

پولیس کو شک ہے کہ اس سرکاری اہلکار نے اپنی مزید عمارتوں میں بھی کوئی رقم چھپا رکھی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

It took almost 21 hours and three note-counting machines to estimate the amount of cash stashed inside cushions, mattresses, sofas, ceilings, walls and even inside the boxes under the tiles of the toilet in the house of Pranab Adhikari, a sub-assistant engineer in West Bengal’s Howrah district.