دنیا کی 25 حسین ترین مساجد میں 3 پاکستانی

حال ہی میں ایک بین الاقوامی جریدے کی جانب سے مرتب کی جانے والی دنیا کی حسین ترین مساجد کی فہرست میں پاکستان کی تین مساجد کو بھی شامل کیا گیا ہے- دنیا کی حسین ترین مساجد کی اس فہرست میں 25 مساجد کو شامل کیا گیا ہے- ٹیلیگراف کی جانب سے مرتب کردہ اس فہرست میں پاکستان کی باشاہی مسجد٬ وزیر خان مسجد اور فیصل مسجد شامل ہیں-

بادشاہی مسجد
بادشاہی مسجد لاہور میں واقع ہے اور یہ ایک تاریخی مسجد ہے- اس مسجد کا رقبہ 279 ہزار اسکوائر فٹ ہے- یہ مسجد مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے دور حکومت میں تعمیر ہوئی- یہ مسجد اپنے خوبصورت نقش و نگار کی وجہ سے انتہائی مقبول ہے-
 

image


وزیر خان مسجد
وزیر خان مسجد بھی ایک تاریخی مسجد ہے اور لاہور میں واقع ہے- یہ مسجد مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے نے تعمیر کروائی- اس مسجد کا زیادہ تر ڈیزائن چونے کے پتھر سے تیار کردہ ہے- یہ مسجد اپنے حسین اور پرکشش نقش ونگاروں کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ ہے-
 

image

فیصل مسجد
یہ اسلام آباد کی ایک مشہور اور انتہائی خوبصورت مسجد ہے جسے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- اس مسجد کو ترکی کے ایک آرکیٹکٹ Vedat Dalokay نے ڈیزائن کیا تھا- اس مسجد کا ڈیزائن کسی خیمے کی مانند ہے-
 

image
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Three mosques in Pakistan made it to Telegraph Travel’s list of the world’s most beautiful mosques, published in appreciation of Islamic architecture around the world. A photo gallery of the world’s most beautiful mosques was published by Telepgraph Travel displaying the intricate designs and architecture of the centuries-old places of worship.